Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

مغل میدان میں ٹرانسفارمر نصب نہ ہونے سے عوام مشکلات کا شکار پنچایت ترال تھل خواجگام وارڈ نمبر 3 کے لوگ بجلی کے بحران سے شدید متاثر

Mir Ajaz
Last updated: November 22, 2024 11:13 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے بلاک مغل میدان کی پنچایت ترال تھل خواجگام وارڈ نمبر 3 کے لوگ بجلی کے بحران سے شدید متاثر ہیں۔ علاقے میں پچھلے دس دنوں سے بجلی غائب ہے، جس کے سبب عوام روزمرہ کی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔اس حوالے سے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے علی محمد نائیک اور طارق حسین وانی نے کہا کہ محکمہ بجلی کی غفلت کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ نے ٹرانسفارمر تو فراہم کیا، لیکن اسے نصب کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ ’’ہمیں مجبوراً چندہ جمع کرکے خود ہی ٹرانسفارمر نصب کرنے کی کوشش کرنی پڑی، لیکن یہ کام حکومت اور متعلقہ محکمے کی ذمہ داری تھی۔ عوام پہلے ہی مشکلات میں ہیں، اور اب انہیں سرکاری کاموں کے لیے بھی جیب سے خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘بیان میں مزید کہا گیا کہ موجودہ حکومت 200 یونٹ مفت بجلی دینے کے وعدے تو کرتی ہے، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ نہ صرف بجلی کی فراہمی معطل ہے، بلکہ موجودہ نظام کو کارگر رکھنے میں بھی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔مقامی لوگوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو پڑھائی کے لیے بجلی میسر نہیں، موبائل چارجنگ جیسے عام کام بھی ممکن نہیں رہے۔’’یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں عوام کو اپنی بنیادی ضروریات کے لیے بھی حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے خود ہی انتظامات کرنے پڑتے ہیں؟‘‘مقامی لوگوں نے یہ سوال اٹھایا۔عوام نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیں اور فوری طور پر ٹرانسفارمر نصب کرنے کا حکم جاری کریں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ افسران کو جوابدہ بنایا جائے اور ان کی غفلت کے خلاف کارروائی کی جائے۔علاقے کے لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر جلد از جلد بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔ ’’اگر ہم سڑکوں پر نکلے تو اس کی تمام تر ذمہ داری ضلع انتظامیہ اور محکمہ بجلی پر ہوگی،‘‘عوام نے کہا۔یہ معاملہ حکومت کی کارکردگی اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکامی کو واضح کرتا ہے۔ علاقے کے لوگ امید کرتے ہیں کہ ان کی فریاد سن کر حکام فوری طور پر کارروائی کریں گے اور انہیں مزید مشکلات سے بچائیں گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سرمائی زون میں سکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی اپیل
پیر پنچال
ریاسی میں ضلعی سطحی انٹر زونل اسپورٹس مقابلوں کا افتتاح ۔400 سے زائد طلباء نے مختلف کھیلوں میں شرکت کی
سپورٹس
گھریلو تنازعہ،دو گروپوں میں تکرارکے بعد احتجاج مینڈھر تا سرنکوٹ سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی
پیر پنچال
مینڈھر میں’ فیوز کے بجائے پلگ لگا ہوا‘ 155ایم ایم کا گولہ برآمد فیوز نہ لگانا آرٹلری تربیت کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی:فوج
پیر پنچال

Related

خطہ چناب

ایس ڈی ایم گول کا پرنسپلوں اور ہیڈ ماسٹروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد

May 20, 2025
خطہ چناب

پرائمری سکول نادر چک ببڑوتہ زون بٹوت ایک سال سے پینے کے پانی سے محروم معصوم بچے پانی کے بغیر، محکمہ پی ایچ ای ڈوڈہ پر پائپ لائن منقطع کرنے کا عوامی الزام

May 20, 2025
خطہ چناب

رام بن ضلع میں شبانہ تیز ہوائیں ،کوئی نقصان نہیں | قومی شاہراہ پردوطرفہ ٹریفک بلا خلل جاری

May 20, 2025
خطہ چناب

ضلع رام بن کے مختلف علاقوں میں جنگلی جانوروں کے حملے جاری رامسو سب ڈویژن میںتازہ حملہ میں دو گائے، ایک بیل اور ایک بچھڑا ہلاک

May 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?