مینڈھر// خطہ پیر پنجال سے وادی کشمیر کو ملا نے والی واحدمغل شا ہر اہ پر ٹریفک بحال ہونے پر ابھی 10یا اس سے زائد دن لگ سکتے ہیں۔شاہرا ہ پر بر ف ہٹا نے کام گز شتہ کئی دنو ں سے چل رہا ہے جبکہ انتظامیہ نے اسے کھولنے کیلئے15اپریل کا ہدف رکھاتھا لیکن گز شتہ دنو ں طو فا نی بارش اور برف سے مغل شاہراہ کا کام مکمل نہیں ہو سکا اس لئے اس میں مزید ابھی کچھ دن لگ سکتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے ایکسن مغل شاہراہ کا کہنا ہے کہ کام تیز رفتا ری سے چل رہا ہے لیکن گز شتہ دنو ں بر ف پڑ نے سے انہوں نے دوبا رہ چندی مڑ سے کام شروع کیا کیو نکہ کئی جگہو ں پر پسیاں آگئی تھیں اور کئی کلو میٹر تک دوباہ بر ف جمع ہوگئی ۔ انہو ں نے بتایا کہ اس وقت وہ 42ویںکلو میٹر پر کام کررہے ہیں اور ابھی تک یک طر فہ راستہ کھو ل رہے ہیں ، جب پیر گلی پہنچ جا ئیں گے تو پھر 6 کلو میٹر تک مانسر کے مو ڑو ں سے بر ف دوبا رہ اُ ٹھا نی پڑے گی تا کہ دونو ں جا نب سے گا ڑیا ں آسانی سے چل سکیں ۔ انہو ں نے کہا کہ روڈ کو بحال کرنے کیلئے کم از کم دس دن کا وقت لگ سکتاہے ۔