سمت بھارگو
راجوری//خطہ پیر پنجال میں جمعہ کے روز بیشتر علاقوں میں معمول کی بارش کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں برف باری بھی ہوئی جس نے آخر کار طویل خشکی کا سلسلہ ختم کر دیا جو لوگوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کر رہا تھا۔علاقے کو شوپیاں ضلع سے ملانے والی مغل روڈ بھی برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند ہوگئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جمعہ کو صبح کے اوقات میں موسم ابر آلود ہوگیا اور اس کے بعد بارش شروع ہوگئی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔ راجوری کے کسان چندر پرکاش نے کہا’’اگرچہ یہ تیز بارش نہیں ہے لیکن یہ اس سیزن کی گھنٹوں طویل ہلکی بارش کا پہلا سپیل ہے اور اس نے آخر کار اس طویل خشک دور کا خاتمہ کر دیا ہے جو کہ بیماریوں میں اضافہ، خشک سردی، زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کے ساتھ براہ راست اثر بنی نوع انسان پر ڈال رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ ’میں نے پچھلی دو دہائیوں میں سردیوں کے دوران اتنا لمبا سفر کبھی نہیں دیکھا‘‘۔ پرکاش نے کہا کہ جنہوں نے مزید بتایا کہ ایک ہفتہ سے دس دن مزید خشک ہونے کی صورت میں گندم کی فصل کے مرنے کا خطرہ ہے۔جڑواں اضلاع راجوری اور پونچھ کے تمام علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات میں تمام میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کے علاوہ کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا اشارہ دیا گیا ہے۔ادھر مغل روڈ بھی برف باری کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کر دی گئی۔پولیس حکا م نے بتایا کہ ’’خاص طور پر پیر کی گلی کے قریب برف باری ہوئی ہے اور سڑک بند ہے اور کچھ دن مزید بند رہنے کی توقع ہے‘‘۔