سمت بھارگو
راجوری//مغل روڈ پر ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت جمعہ کو مسلسل تیسرے دن بھی معطل رہی کیونکہ ٹھنڈ کی وجہ سے سڑک پر شدید پھسلن ہوگئی۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ سرنکوٹ فاروق خان نے کہا کہ جمعرات کی شام کو ضروری برف صاف کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا تھا لیکن جمعہ اور ہفتہ کو موسم ابر آلود رہا اور ٹھنڈ جیسی صورتحال سڑک پر شدید پھسلن کا باعث بنتی ہے جس سے گاڑیوں کا اس پر چلنا ناممکن ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’ہم نے جمعہ اور آج ہفتہ کو بھی سڑک کو ہر قسم کی گاڑیوں کیلئے بند رکھا‘‘۔ایس ڈی ایم نے مزید کہا کہ اتوار کو گاڑیوں کی نقل و حرکت کی اجازت صورتحال میں بہتری کے بعد ہی دی جاسکتی ہے ۔