مینڈھر//خطہ پیر پنجال کو وادی کشمیر سے ملا نے والی مغل شاہراہ پر سے بر ف ہٹا نے کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔چونکہ حکومت نے 15اپر یل تک سڑ ک کھو لنے کا دعویٰ کیا ہو اہے اس لئے محکمہ مکینکل نے مشنر ی لگا کر سڑ ک سے بر ف ہٹا نے کا م تیزی سے شروع کررکھاہے ۔تاہم ذرائع کے مطابق ایسامشکل دکھائی دے رہاہے کہ 15اپر یل تک سڑ ک کوٹر یفک کی آمد ورفت کے لئے کھو ل دیاجائے گاکیو نکہ اس وقت تک متعلقہ محکمہ 30ویں کلو میٹر میں کام کر رہا ہے اور مشینیں جوں جوں آگے بڑھیںگی تو کام بھی مشکل ہوتاجائے گا۔ذرائع کاکہناہے کہ پیر گلی اور اطراف میں کئی کئی فٹ برف جمع ہے اور کئی مقامات پر بڑی بڑی پسیاں بھی سڑک پر گری ہوئی ہیں۔ اس سلسلہ میں جب متعلقہ محکمہ کے انجینئر سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ سڑ ک کا کام تیزی سے چل رہا ہے لیکن کتنا وقت لگتا ہے ،اس بارے میں وہ ابھی سے کچھ نہیں کہہ سکتے کیو نکہ بر ف بھا ری تعداد میں سڑ ک پر پڑ ی ہوئی ہے اور بے شما ر پسیا ں بھی ہیں ۔