Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

مغل شاہراہ۔۔۔۔ مسافروں کی تکالیف دور کرنے کی ضرورت!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 8, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
خدا خدا کرکے پانچ ماہ سے بھی زائد عرصہ کے بعد مغل شاہراہ پر ٹریفک تو بحال ہوگیا ہے لیکن چیکنگ کے نام پر مسافروں کو روزانہ 5 گھنٹوں سے بھی زیادہ وقت تک پوشانہ کے مقام پر روکے رکھنے کی کہیں کوئی مثال نہیں ملتی۔ پچھلے چند روز سے مسلسل یہ دیکھا گیا ہے کہ فوج اور پولیس کی طرف سے بفلیاز اور پیر گلی کے درمیان واقع پوشانہ کے مقام پر قائم چیک پوسٹ پر گاڑیوں اور مسافروں کی انتہائی سست روی سے چیکنگ کی وجہ سے اس جگہ بدترین ٹریفک جام لگتے ہیں اور مسافروں کو بعض اوقات 5گھنٹے سے 6 گھنٹے تک رکے رہنا پڑتا ہے اور جو مسافت محض 4 گھنٹوں میں طے کی جاسکتی ہے وہی سفر 12 گھنٹے سے کم مدت میں طے نہیں ہورہا۔ اس اذیت ناک چیکنگ سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مسافر پریشان ہوتے ہیں اور وہ وقت پر اپنی اپنی منزل بھی نہیں پہنچ پاتے۔ سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ مریض اور معصوم بچوں کو بھی پریشان کیا جاتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ مغل شاہراہ کا وہ مقام ہے جہاں نہ ہی موبائل نیٹ ورک کام کرتا ہے اور نہ ہی کھانے پینے کیلئےکچھ دستیاب ہے۔ خواہ مخواہ میں پیدا کئے جارہے اس ٹریفک جام کے باعث سفر کررہے بچے جہاںبھوک و پیاس سے بلکنے لگتے ہیں وہیں مریض درد سے جاں بلب ہورہے ہوتے ہیں اور افسوسناک بات یہ ہے کہ ان کو کوئی مدد نہیں ملتی۔ حالانکہ پوشانہ میں تلاشی کا یہ عمل کئی سال سے چل رہاہے اور ہر گزرتے برس مسافروں کے ساتھ سختی ہی برتی جاتی ہے لیکن ٹریفک کے حوالے سے جو بدنظمی اس مرتبہ دیکھی گئی ہے اس کی مثال ٹریفک جام کیلئے مشہور جموں سرینگر شاہراہ پر بھی نہیں ملتی۔ پوشانہ میں ہر ایک گاڑی کی روایتی طریقہ سے چیکنگ کرنے اور مسافروں کی شناختی جانچ و گاڑی کا فوٹو اٹھانے کے عمل میں لگ بھگ 5 منٹ لگ جاتے ہیں اور شاہراہ پر گاڑیوں کی بہتات سے پیچھے کئی کلو میٹر طویل قطار لگ جاتی ہے جو کم ہونے کے بجائے متواتر بڑھتی جاتی ہے جس کے نتیجہ میں مسافروں کو شام وہیں ہوجاتی ہے۔ اس طرح کی پریشان کن صورتحال سے خطہ پیر پنچال میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے تاہم حکام ٹس سے مس نہیں ہوتےاور نہ ہی مسافروں کو روز روز پیش آرہی مشکلات کے حل کیلئےانتظامیہ میں کوئی سنجیدہ طرز فکر پایا جاتاہے۔ صرف مسافروں کو ہی نہیں بلکہ بوائلر مرغوں اور دیگر سبزیوں وغیرہ کا کاروبار کرنے والے تاجر بھی بُری طرح سے متاثر ہورہے ہیں اور روزانہ بڑی تعداد میں مرغے مر جاتے ہیں جنہیں وہیں شاہراہ پر پھینک دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ جموں سرینگر شاہراہ پر عائد کی گئی بندشوں کی وجہ سے بھی مال بردار ٹرکوں سمیت  بڑی تعداد میں گاڑیاں مغل روڈ کے راستے سے سفر کرنے پر مجبور ہیں اور ہزاروں گاڑیوں کی سست روی سے چیکنگ ٹریفک جام کا باعث نہیں بنے گی تو اور کیا ہوگا۔ سیکورٹی چیکنگ بھی لازمی ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کیلئے تب روایتی طریقہ کار نہیں اپنا یا جاسکتا جب شاہراہ پر ٹریفک کا  بوجھ بہت زیادہ ہو بلکہ اس کیلئے جدید طریقہ کار استعمال کیا جانا چاہئے تاکہ گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل تیزی سے انجام پا سکے اور مسافروں کو اس اذیت ناک سفر سے نجات مل سکے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال
پٹھانہ تیر گائوں میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت عام لوگوں کو پانی ،بجلی کے علاوہ فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کی اپیل
پیر پنچال
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کا راجوری ایل او سی کے بی جی بریگیڈ کا دورہ افواج کی تیاریوں اور خطرے کے ردعمل کے نظام کا جائزہ، جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
پیر پنچال

Related

اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?