شوپیان/ /ڈپٹی کمشنر شوپیان منظور احمد قادری نے مغل روڑ کو اگلے15روز تک ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بحال کئے جانے کا اعلان کیا ۔ہیرپورہ شوپیان کا دورہ کرتے ہوئے ڈی سی موصوف نے مغل روڈ سے برف ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا ۔اس موقعے پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مغل روڑ وادی کا متبال راستہ ہے جو وادی کشمیر کو دوسرے شہروں سے ملاتاہے ۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ آنے والے 15دنوں تک روڈ کو آمدورفت کیلئے بحال کیاجائیگا۔ساتھ ہی انہوں نے مغل روڈپر بننے والی سرنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چھتہ پانی سے ززنار تک بننیوالی سرنگ جسے مرکزی حکومت نے پہلے ہی منظوری دی ہے , جب کی تعمیر82 کلومیٹر کے فاصلے کو کم کریگی اور ہر موسم میں کھلی رہے گی۔