جموں//گذشتہ چند ہفتوںکے دوران موسم کی خرابی کے نتیجے میں مغل روڈپر پھسلن پیدا ہو گئی ہے، سڑک کی بحالی کے لئے کام جاری ہے اور توقع ہے کہ 15؍ اپریل تک اس سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل شروع ہوگی۔ مغل روڑ پر شوپیان سے 22کلومیٹر اور راجوری سے 18کلومیٹر مسافت ٹھیک کی گئی ہے اور باقی ماندہ 43کلومیٹر پر کام جاری ہے۔ ٹنل کی تعمیر کے لئے ابتدائی پروجیکٹ رپورٹ تیار ہے اور اس کو عنقریب مرکزی سرکار کو پیش کیا جائے گا جس کے بعد رقومات کی حصولیابی کا عمل شروع کیا جائے گا۔