Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! مغل روڈ ۔۔۔۔گورنر کی سنجیدگی قابل ستائش

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 13, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
ریاستی گورنر این این ووہرا کی طرف سے مغل روڈ کے تئیں سنجیدہ روش اختیار کی گئی ہے جس سے یہ امید قائم ہوئی ہے کہ متعلقہ حکام کی طرف سے بالکل نظرانداز کردیئے گئے اس اہم پروجیکٹ کی مناسب دیکھ بھال ہوسکے گی اور اس شاہراہ کو سال بھر قابل آمد ورفت بنانے  کیلئے ممکنہ طور پر اقدامات کئے جائیں گے ۔مغل شاہراہ کی سال  2009میں تعمیر کے بعداس پر ٹنل تعمیر کرکے سال بھر ٹریفک جاری رکھنے اور اسے قومی شاہراہ کادرجہ دینے کے خواب تو دکھلائے گئے اور یہ معاملہ خطہ پیر پنچال کے لوگوں کیلئے انتخابی نکتہ بھی بنایاگیا مگر حقیقی معنوں میں کسی نے بھی اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی اس کی دیکھ ریکھ کی گئی ،جس کے نتیجہ میں اس کی حالت دن بدن بگڑتی گئی اور آج کئی مقامات سے سڑک بالکل ہی ختم ہوگئی ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سڑک کی دیکھ ریکھ کیلئے سالانہ دس کرو ڑ روپے کی رقم مختص رکھی جاتی ہے لیکن اس کا بھی زمینی سطح پر کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا۔خطہ پیر پنچال کو وادی کشمیر سے ملانے والی اور دوصوبوںکے درمیان واحد متبادل اس شاہراہ کی حالت گورنر کی نظروں کے سامنے تب آئی جب گزشتہ ماہ انہوں نے اپنے دورہ ٔ پونچھ سے واپسی پر اسی سڑک کے ذریعہ سفر کیا اور خود ا س بات کا مشاہدہ کیاکہ سڑک کس قدر تباہ ہوچکی ہے ۔ تب گورنر نے متعلقہ انجینئروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سڑک کے دیکھ ریکھ پر خرچ ہوئی رقومات کا آڑٹ کرنے کی ہدایت دی اور ساتھ ہی اس کی مرمت کرنے اور اس پر تارکول بچھانے کی ہدایت بھی دی ۔اب گزشتہ دنوں انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں بھی سڑک کی حالت پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے اس بات کی ہدایت جاری کی کہ اس اہم پروجیکٹ کے رکھ رکھائو میں کوتاہی برتنے والوں کی نشاندہی کی جائے اور ذمہ داریوں کا تعین کیاجائے ۔گورنر کے یہ الفاظ متعلقہ حکام کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں کہ’ پچھلے ماہ مغل روڈ پر سفر کیا اور سڑک کی حالت دیکھ کر رنجیدہ ہوا کیوں کہ یہ کافی جگہوں پر خستہ حال تھی جس کے نتیجہ میں مسافروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘۔اس میٹنگ میںبتایاگیاکہ نیشنل ہائی وے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ نےاس 84 کلو میٹر طویل شاہراہ پر ٹنل تعمیر کرنے کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کرنے کی خاطر ٹینڈر جاری کئے ہیںجس کی تعمیر سے وقت اور وسائل کو بچانے میںمدد ملے گی۔یہ بات ہر کوئی جانتاہے کہ مغل شاہراہ کو ٹنل کی تعمیر کے بغیر سال بھر ٹریفک کی آمدورفت کے قابل نہیں بنایاجاسکتاہے تاہم وقتی طور پر اس کی مناسب دیکھ ریکھ سے مسافروں کی مشکلات میں کچھ حد تک کمی لائی جاسکتی ہے ۔یہ شاہراہ خطہ پیر پنچال کی ترقی کیلئے اہمیت کی حامل ہے جس کوپچھلے نو برسوں کے دوران عدم توجہی کاشکار بنایاگیاتھا تاہم گورنر نے اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کئے ہیں اور روڈ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کی دیکھ ریکھ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔امید کی جانی چاہئے کہ گورنر کی ہدایات پر فوری عمل درآمد ہوگا اور اس تاریخی شاہراہ کومزید تباہ ہونے سے بچایاجائے گا۔ضرورت اس بات کی ہے کہ گورنر کی ہدایات پر سڑک کی مرمت کرکے اس پر ضرورت کے مطابق تارکول بچھایاجائے اور ساتھ ہی ٹنل کی تعمیر کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں جوابھی تک صرف زبانی سطح تک ہی محدود رہے ہیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

! دُنیا میںحقائق کو مٹانے کا بڑھتا ہوا رُجحان دنیائے عالم
کالم
وادیٔ کشمیر میں امرناتھ یاترا کی دائمی روح| جہاں ایشورتاپہاڑوں سے کلام کرتی ہے آستھا و عقیدت
کالم
! ہماراقلم اور ہماری زبان
اداریہ
خراب نالیوں سے راجوری قصبہ کی سڑکیں تالاب میں تبدیل سڑکوں پر پانی کامسئلہ شدت اختیار کر گیا، بارشوں میں عوام کی مشکلات میں اضافہ
پیر پنچال

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?