عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ//پیر کے روز تازہ برفباری کے بعد مغل روڈ کو احتیاطی تدابیر کے طور پر عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ مغل روڈ، جو شوپیاں کو راجوری اور پونچھ اضلاع سے جوڑتی ہے، تازہ برفباری کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کر دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے، اور لوگوں کو اس وقت تک مغل روڈ پر سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب تک کہ سڑک دوبارہ قابلِ گزر نہ ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ مغل روڈ پر تازہ برفباری کے باعث ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس وقت تک مغل روڈ پر سفر سے گریز کریں جب تک کہ سڑک قابلِ گزر نہ ہو جائے۔