شوپیان//ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان منظور احمد قادری نے اتوار کو تاریخی مغل روڈ کا دورہ کیا اور یہاں برف ہٹانے کے کام کامعائنہ کیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر کو بتایا گیا کہ شاہراہ پر سے برف ہٹانے کے لئے افرادی قوت اورمشینوں کو کام پر لگایا گیا ہے ۔ترقیاتی کمشنر نے آفیسران کو کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ شاہراہ کو جلد ہی آمدورفت کے لئے کھولا جاسکے انہوںنے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برف ہٹانے والی مشینیں،زازنیار علاقے تک پہنچ گئی ہیں۔انہوںنے یقین دہانی دی کہ پیر کی گلی تک 11کلومیٹر کے سڑک پر اگلے ہفتے تک برف ہٹانے کا کام مکمل کیا جائے گا۔