مغل روڈ جزوی طور بحال

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں// تازہ برف باری کے بعد حکام کی طرف سے “اگلے احکامات تک” بند رکھنے کے10 دن بعد، وادی کشمیر کے شوپیان ضلع کو راجوری اور پونچھ کے جڑواں اضلاع سے ملانے والی مغل روڈ کو جزوی طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔حکام نے منگل کو بتایا کہ ‘پیر کی گلی’ سمیت سڑک کے ساتھ کئی مقامات پر تازہ برف باری کے بعد راستہ کھول دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سڑک کو جزوی طور پر “ہنگامی مقاصد” کے لیے کھول دیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ جموں سر نگر ہائی وے پر ٹریفک، وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے جوڑنے والا واحد سطحی رابطہ ہے، دونوں اطراف سے چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر سے کرگل کی طرف ایس ایس جی روڈ پر یک طرفہ ٹریفک چل رہی ہے۔