عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ //حکام نے نامساعد موسمی حالات کے پیش نظر مغل روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر پونچھ نے بھی اس سلسلے میں ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک سڑک کی طرف نہ بڑھیں۔ایک سرکاری بیان میں ضلع انفارمیشن آفس پونچھ نے مطلع کیا ہے کہ تازہ برف باری، مسلسل خرابی اور ناموافق موسمی حالات کے پیش نظر کل سے اگلے نوٹس تک مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حرکت نہیں ہوگی۔یہ ایڈوائزری ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے بعد ڈی آئی سی پونچھ نے جاری کی ہے۔اس میں ڈی آئی سی پونچھ نے عام لوگوں کو مزید مشورہ دیا ہے۔متعلقہ اتھارٹی کی طرف سے ٹریفک ایڈوائزری سے مشروط جموں سری نگر ہائی وے کے ذریعے اپنے سفر کی دوبارہ منصوبہ بندی کریں۔