جموں//مغل روڈ کو بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔ ٹریفک حکام نے مغل روڈ کو بحال کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کوبتایا کہ بڑی گاڑیوں کو صرف یکطرفہ سفر کی اجازت ہوگی اور بہرام گلہ سے شوپیاں تک گاڑیوں کو متبادل دنوں میں چھوڑا جائے گا۔ ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر نے بتایا کہ وادی سے جموں کی جانب آنے والے خالی ٹرک اور پھل لے کر جانے والے 6ٹائر والے ٹرکوں کو مغل روڈ پر سفر کی اجازت ہوگی تاہم ملٹی ایکسل والی گاڑیاں سفر نہیں کر سکیں گی۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ گاڑیوں کو صبح 9بجے سے 4بجے کے درمیان ہی چھوڑا جائے گا اور انہیں ہر حال میں پیر کی گلی 5بجے سے قبل ہی عبور کرنا ہوگی۔