عاصف بٹ
کشتواڑ//منگل کی بعد دوپہر کشتواڑ ضلع کے سیاحتی مقامی مغلمیدان میں رونماہوے دلدوزسڑک حادثے میں کالج طالب علم لقمہ اجل بن گیا جبکہ دیگر چار شدید زخمی ہوے جنھیں علاج کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق بعد دوپہر آئی 10گاڑی زیرنمبر JK17A8880 جو سیروتفریح کیلئے مغلیدان جارہی تھی کہ منزل سے پچاس فٹ قبل ہی گاڑی کو المناک حادثہ پیش آیا اور گاڑی ڈرائیورسے بے قابوہوکرسڑک کے کنارے جاگری جس میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہوے۔ مقامی لوگوں و پولیس نے فوری طور بچائوکارروائی عمل میں لائی اور انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک نوجوان کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی۔ یہ نوجوان جموں کے ایم اے ایم کالج کا طالب علم تھا اور دوروز قبل اپنے امتحانات مکمل کرنے کے بعد گھر لوٹاتھا تاہم بدقسمت واقعے میں اسکی موت واقع ہوئی۔ اسکی شناخت محمدامیر ولد محمد یاسین بھوانی سکنہ سگدی کے طور ہوئی جبکہ انکے بھائی عاقب بھوانی شدید طور زخمی ہے دیگر زخمی افراد کی شناخت نمان نجار ولد سمیر نجار ساکن شکتی نگر و محمد شانب ولد سجاد حسین ساکن سنگرام بھاٹہ و وسیم احمد ولد ارشاد احمد ساکن سگدی کے طور ہوئی ہے۔ وسیم کو مزید علاج کیلئے سرینگر کے ہسپتال منتقل کیاگیاجبکہ لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات کا عمل شروع کر دیا ہے ۔