سرینگر//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے24گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے سے وادی میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشیں ہونے کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’19اپریل کو مغربی ہوائیں جزوی طور پروادی میں داخل ہورہی ہیں جس کے پیش نظر اگلے24گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گاجس دوران بیچ بیچ میں ہلکی بوندا باندھی بھی ہوسکتی ہے تاہم21اپریل سے 23اپریل تک وادی میں مغربی ہوائوں کااثر سخت ہو جائے گا جس کے نتیجے میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہونے کے کافی امکانات ہیں ۔