سرینگر //3 دن تک وادی میں موسم خشک رہنے کے بعد محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر 18فروری یعنی آج سے 21 فروری تک وادی کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ہلکی برف گرنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سنیچر کو ایک بار پھر تازہ مغربی ہوائوں نے وادی میں اپنا ڈھیرا جمایا ہے ۔ وادی میں چلہ خورد کے دوران ابھی تک 2مرتبہ بارشیں اور برف باری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 20سے21کی شام تک بالائی علاقوں میں باری برف باری کے ساتھ میدانی علاقوں میں بارشیں اور ہلکی برف باری بھی ہو سکتی ہے ۔