جموں//مغربی کمان کے فوجی کمانڈر ، لیفٹننٹ جنرل سریندر سنگھ نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اور انہیں سرحد کے آر پار ہو رہی گولہ باری کے سبب پیش آرہی صورتحال کے بارے میں تفصیل دی۔وزیر اعلیٰ نے فوج کے کمانڈر کو سرحدوں پر ہو رہی گولہ باری سے متاثرین کی حفاظتی اور باز آباد کاری میں سِول انتظامیہ کو تعاون دینے کے لئے کہا۔ اس دوران فوج کی مغربی کمان کے کمانڈرنے راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ بھی ملاقات کی۔گورنر اور جنرل سنگھ نے بین الاقوامی سرحد پر دراندازی اور دہشت گردی کے واقعات سے موثر طور نمٹنے کے تعلق سے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔