یواین آئی
ماسکو// مغربی روس کے ریازان علاقے میں جمعہ کے روز ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 112 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس حادثہ کی اطلاع روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے دی۔وزارت نے کہا کہ حادثے کے وقت جائے وقوعہ پر تقریباً 350 افراد کام کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملبے سے دو افراد کو بچا لیا گیا ہے۔علاقائی آپریشنل ہیڈکوارٹر نے بتایا کہ یہ آگ لیسنوئے، شیلوفسکی ضلع میں ایک فیکٹری پروڈکشن ورکشاپ میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے کے قریب لگی۔مقامی تفتیشی حکام نے اس سلسلے میں خطرناک پیداواری سہولیات پر صنعتی حفاظتی تقاضوں کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا ہے۔