Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

معیشت اور عوامی صحت…توازن برقرار رکھیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 23, 2020 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
کورونا وائرس کے پھیلائو میں فی الحال بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور مستقبل قریب میں اس وباء سے خلاصی کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے ۔گوکہ اس بات سے انکار نہیں کیاجاسکتا ہے کہ دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک اور جموںوکشمیر میں بھی حکومتی سطح پر اس وباء سے نمٹنے کی کوششیں جاری رہیں تاہم فی الحال نتائج کوئی اطمینان بخش نہیں ہیں۔اب تو یہ بات تقریباً طے ہے کہ اس وائرس کا ویکسین تیار ہونے میں اگر جلدی بھی ہوئی تو اس سال کے اختتام سے قبل نہیں آئے گاجبکہ دوسری جانب انسانی جسم میں وبائی عفونت کی تشخیص کیلئے جو انٹی باڈی ٹیسٹ کٹس منگوائے گئے ہیں،ان کے معیار پر عالمی سطح پر سوالات اٹھنے لگے ہیں اور خودعالمی ادارہ صحت سے لیکر امریکہ نے بھی خدشات کا اظہار کیا ۔جہاں تک ہمارے ملک بھارت کا تعلق ہے ،یہاں بھی یہ کٹس ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کوحکومت کی طرف سے سپلائی کئے گئے تھے تاہم ان کا استعمال فوری طور روکا گیا اور اس ضمن میںانڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے جو وجہ پیش کی ہے ،وہ کم و بیش امریکہ اور عالمی ادارہ صحت کے دلائل سے میل کھاتی ہے ۔یہاں بھی ان ٹیسٹ کٹس کے معیار کو موضو ع بحث بنا یاگیا ہے اور اب آئی سی ایم آر نے کہا ہے کہ پہلے اس کی تحقیق ہوگی اور جب تشفی ہوگی تو ا سکے بعد ہی انہیں استعمال میں لایا جائے گا۔یہ ٹیسٹ قطعی طور کسی انسان میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں کرسکتا ہے تاہم کورونا سے بری طرح متاثرہ علاقوں میں انہیں وسیع پیمانے پر استعمال کرنے کے پیچھے یہ مقصد کارفرما تھا کہ کم ازکم ان متاثرہ علاقوں میں رہنے والے افراد کے بارے میںیہ معلوم ہوسکے کہ کون وائرل انفیکشن میں مبتلا ہیں اور اس کے بعد ایسے لوگوں کو الگ تھلگ کرکے ان کے کورونا ٹیسٹ لئے جاسکتے تھے ۔اس عمل سے یقینی طو ر پر ریڈ زونوں میں بڑے پیمانے پر جانچ کا عمل شروع ہوسکتا تھا اور کافی حد تک کورونا متاثرین کا پتہ لگانے میں مدد مل سکتی تھی تاہم اب جبکہ اس ٹیسٹ کا استعمال بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوچکا ہے تو ہمارے پاس لے دے کے اگر کچھ بچا ہے تو وہ سماجی دوریاں بنائے رکھنا ہی ہے اور اس کیلئے شاید لاک ڈائون کے بغیر کوئی چارہ نہیں رہا ہے ۔
ویسے بھی عالمی ادارہ صحت نے کل جو تازہ ترین انتباہ جاری کیاہے ،اس میں بھی کورونا بندشوں میں نرمی کے تباہ کن اثرات سے آگاہ کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کا ماننا ہے کہ یہ وقت لاپرواہی برتنے کا نہیں ہے اور ہمیں نظر آنے والے مستقبل کیلئے ایک نیا طرز زندگی اپنا نا پڑے گا۔WHOکے مطابق معیشت کی فعالیت او ر عوامی صحت کے درمیان صحیح توازن قائم کرنے کیلئے ہمیں مرحلہ وار بنیادوں پر لاک ڈائون اور دیگر سماجی دوریوں کے اقدامات کو نرم کرنا پڑے گا۔یہ انتباہ بھی کسی ٹھوس تجزیہ پر مبنی ہوگا اور اگر اس ادارہ کیلئے کچھ کہاہے تو یقینی طور پرتمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیکر ہی کہا ہوگا۔
اس میں کوئی دورائے نہیں کہ کورونا کی وجہ سے عالمی معیشت تباہ حال ہے اور امریکہ میں خام تیل کی قیمتوں کا جو حال ہوا،وہ اس نہج کو سمجھنے کیلئے کافی ہے جس نہج سے فی الوقت عالمی معیشت گزر رہی ہے ۔شاید یہی وجہ ہے کہ کئی امریکی ریاستوں کے علاوہ کئی یورپی ممالک میں بندشیں نرم کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور عالمی سطح کے کچھ بڑے کارخانہ داروںنے اپنے کارخانے چالو کردئے ہیں۔واقعی یہ مجبوری ہے اور دنیا زیاد ہ دیر تک لاک ڈائون کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے اور یہی اصول ہمارے ملک اور جموں وکشمیرپر بھی لاگو ہوتا ہے کیونکہ ہماری معیشت بھی دنیا سے جدا نہیں بلکہ جڑی ہوئی ہے ۔
جہاں ہمیں معیشت کی بحالی کی فکر دامن گیر ہونی چاہئے اور اس کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں وہیں ارباب اختیار کو یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہئے کہ انسانی زندگی کو اولیت حاصل ہے ۔جان ہے تو جہان ہے کا محاورہ ایسے ہی مواقع کیلئے برمحل ہے ۔جب جان سلامت رہے گی تو معیشت کا پہیہ پھر سے چل پڑسکتا ہے ۔جان بھی جہان بھی کا محاوہ وزیراعظم نریندر مودی نے چند روز قبل اس لئے استعمال کیا کیونکہ انہیں بھی اس بات کا شدت سے احساس ہے کہ لاک ڈائون کی وجہ ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر چلی گئی ہے اور بحیثیت ملکی سربراہ ان کا یہ سوچنا بالکل صحیح ہے کہ جہاں کورونا وائرس کیخلاف جنگ جیتنی ہے ،وہیں معیشت کو بھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ہے او ر اس کو بھی فعال رکھنا انتہائی لازمی ہے ۔اسی سوچ کی وجہ سے لاک ڈائون میں کچھ نرمیاںکی گئیں تاہم ان رعایتوں کے ابھی تک نتائج ظاہر نہیں ہوپائے ہیں لیکن یہ بات سچ ہے کہ اگر کورونا کی رفتار کسی چیز کی وجہ سے فی الوقت کسی حد تک قابو میں ہے تو وہ عوامی نقل و حمل پر قدغن ہے اور اگر لاک ڈائون کو مزید نرم کرنے کے بارے میں سوچ بچار کیاجارہا ہو تو اس بات کو ملحوظ نظر رکھا جائے کہ فی الوقت ہم قطعی طور سہل انگیزی کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں اور ہمیں چوکسی برقرار رکھنی ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?