عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) جموں و کشمیر برانچ آفس نے محکمہ خوراک کے تعاون سے سٹیک ہولڈروں کے ساتھ ایک کانفرنس کا اہتمام کیا ۔کانفرنس میں ایف سی ایس اینڈ سی اے کشمیر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اویس احمدنے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ انہوں نے روز مرہ کی زندگی میں معیارکی اہمیت پر زور دیا ، یہ کہتے ہوئے کہ معیار اور حفاظت ریڑھ کی ہڈی ہے اور صارفین کی فلاح و بہبود کیلئے ان کا اپنانا بہت ضروری ہے‘‘۔ جوائنٹ ڈائریکٹر پنکج اتری نے معیاری ثقافت کو بنانے میں بی آئی ایس کے کردار کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا ’’بی آئی ایس اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے کہ صارفین کو معیاری مصنوعات اور خدمات ملیں اور اس طرح کے اقدامات صنعت اور صارفین کے مابین اعتماد پیدا کرنے میں معاون ہیں‘‘۔انہوں نے شرکا کو BIS کیئر ایپ کو ڈان لوڈکرنے کی اپیل کی ، جو صارفین کو آسانی کے ساتھ ISIمارک مصنوعات اور ہال مارک زیورات کی تصدیق کرنے کی اجازت دیتا ہے۔کانفرنس میں فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے افسران اور آشیش کمار دوویدی ، معیاری پروموشن آفیسر بِس نے بھی شرکت کی ، جنہوں نے صارفین کے حقوق اور محفوظ طریقوں کو فروغ دینے کے مقصد سے بی آئی ایس تک رسائی اور آگاہی کے اقدامات کا اشتراک کیا۔