سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے سنٹرل جیل میں پیش آئے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں اعلان کی گئی تحقیقات مقررہ وقت میں مکمل کر کے خاطیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے جیل کے اندر ٹیئر گیس شلنگ اور پیلٹ گن کے استعمال کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہاکہ اب حالات یہ ہوگئے ہیں کہ کشمیری جیل کے اندر بھی محفوظ نہیں۔ علی محمد ساگر نے کہاکہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا اور اس کے پیچھے کون سے محرکات تھے اس کا خلاصہ عوامی سطح پر کیا جانا چاہئے اور اس میںملوث افراد کیخلاف کیس دائر کیاجانا چاہئے۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہوئے قیدیوں کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ فراہم کرنے پر زور دیا اور حکام سے اپیل کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسے واقعات دوبارہ رونمانہ ہوں ۔ دریں اثناء علی محمد ساگر نے شہر خاص کے حلقہ انتخاب خانیار کے کئی علاقوں میں چنائوی پروگراموں سے خطاب کیا اور لوگوں سے صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے حق میں مانگے۔انہوں نے کہاکہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں اُن عناصر اور پارٹیوں کو شکست دینا ضروری ہے جنہوں نے یہاں آر ایس ایس اور بھاجپا کو راہداری فراہم کی۔