عاصف بٹ
کشتواڑ //ضلع انتظامیہ و محکمہ میونسپل کمیٹی کشتواڑ قصبہ کو صاف ستھرا رکھنے و بہتر بنانے کے بڑے بڑے دعوئے کرتی ہے لیکن وہی پر زمینی حقیقت اس کے بالکل برعکس ہیں۔ جمعہ کی صبح ا گھنٹے ہوئی معمولی بارشوں نے انتظامیہ کے کام کاج کی پوری طرح پول کھول کررکھ دی اورمعمولی سی بارشوں سے قصبہ کی نالیوں سے ساری گندگی و گندہ پانی سڑکوں و گلیوں میں بہنا شروع ہو گیا اور کئی مقامات پر لوگوں کے گھروں میں بھی پانی داخل ہوگیا جبکہ متعدد مقامات پر گندگی کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں جسکے سبب متعدر مقامات پر سڑکوں نے تالاب کی شکل اختیار کرلی جسے پر عوام کا چلنا دشوار ہوگیا۔قصبہ کے دکانداروں نے بتایا کہ جہاں انتظامیہ سوچھ بھارت کے بڑے بڑے نعرے لگاتی ہیں اور صفائی مہم کو صرف کاغذی سطح پر نعرے بازیاں کی جاتی ہیں لیکن وہی گلی کوچوں میں جمع گندگی کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جاتا ۔انھوں نے کہا کہ جب کبھی بھی معمولی بارش ہوتو پانی گلیوں میں داخل ہوجاتا ہے جسے راہگیروں کے ساتھ ساتھ دکانداروں کو بھی شدید مشکلات اٹھانی پڑتی ہیں ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ معمولی بارش نے انتظامیہ کے دعوں کی مکمل طوت پول کھول کررکھ دی اوربارشوں کا سارا پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا۔ قصبہ کے اندر سبھی وارڈوں کا یہی حال ہے جہاں ہر طرف گندگی کے ڈھیر پڑے ہوتے ہیں وہی تعمیر کی گی نالیاں کافی تنگ ہیں اور جب بھی بارش ہوتی ہے تو تمام گندگی و گندہ پانی نالیوں سے نکل کر گلیوں و سڑک پر بہنا شروع ہوجاتا ہے اور یہاں تک کہ لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہوجاتا ہے ۔اگرچہ کئی مرتبہ معاملہ اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا کہ نکاسی آب نظام کو بہتر کیا جاے لیکن کوئی خاص توجہ نہیں دئی جاتی ہے اگرچہ کچھ مقامات پر ڈرینج کو بہتر بنانے کیلئے کام شروع کیا گیالیکن کئی سال گزر جانے کے بعد بھی کام جو ںکا تو پڑا ہوا ہے۔ جسے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح میونسپلٹی کے عہدداران و کو نسلرقصبہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا رول ادا کررہے ہیں۔سماجی کارکن نے بتایا کہ اگرچہ محکمہ کی جانب سے قصبہ کی نالیوں کی کشادگی کا کام جاری ہے اورکروڑوں روپے اس کام میں صرف کے جارہے ہیں لیکن انھیں کب مکمل کیا جاے گا۔اگر انتظامیہ وقت وقت پر تعمیرئی کاموں کا جایزہ لیتے تو عوامی کی مشکلات جلد حل ہوسکتی تھی۔لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر و متعلقہ حکام سے اپیل کرتے کی کہ وہ قصبہ کی طرف اپنی توجہ مخصوص کرے اور ڈرینج سسٹم کے نظام کو جلد از جلد بہتر بناے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔