اوڑی// آرپار تجارت ایک ہفتہ معطل رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی ہے۔ گزشتہ ہفتے چکوٹی میں پاکستانی تاجروں اور کسٹم عملے کے درمیان چل رہی رسہ کشی کی وجہ سے آر پار تجارت ایک ہفتے مکمل طور بند رہی،مگر منگل سے آرپار تجارت دوبارہ بحال کی گئی۔ دو دن میں اوڑی کمان پل سے آر پار تجارت سے وابستہ 124 مال بردار گاڑیوں نے کمل پل کراس کیا جن میں اوڑی ٹریڈ سنٹر سے 70 مال بردار ٹرک کمان پل کراس کر کے چکوٹی روانہ ہوئے جن میں کیلے، ڈرائی فروٹ کے علاوہ دیگر سامان تھا،اسی طرح چکوٹی ٹریڈ سنٹر سے 54مال بر دار ٹرک کمان پل کراس کر کے سلام آباد ٹریڈ سنٹر پہنچے جن میں تازہ کینو،کپڑا کے علاوہ دوسرا سامان بھی تھا۔