۔سرینگر// ریاست میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کے چکر کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کو مداخلت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے ان ہلاکتوں کو’’ریاستی دہشت گردی ‘‘سے تعبیر کیا ہے۔بار جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ جی این شاہین کے مطابق،ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے3فروری جمعہ کو ریاست میں تمام ضلع ہیڈ کواٹروں پر وکلاء کو احتجاجی کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں مومن آباد کورٹ کمپلکس سے سب سے بڑی ریلی برآمد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور معصوم و کمسن نوجوان کی ہلاکت سے شوپیاں میں شہریوں کی ہلاکت کی تعداد5پہنچ گئی۔انہوں نے شوپیاں واقعے میں مبینہ طور پر ملوث فوجی افسر کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔بیان میں بار جنرل سیکریٹری نے وکلاء سے تعاون کی اپیل کی۔اس دوران انوہں نے کھٹوعہ میں ایک کمسن بچی آصفہ کے قتل میں ملوث افراد کی بھی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔