عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// کشمیر ہول سیل مٹن ڈیلرس یونین اورکشمیر اکنامک الائنس نے معروف کوٹھدار فاروق احمد داریل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم فاروق احمد داریل، کا انتقال علاقے اور صنعت کیلئے ایک سنگین نقصان ہے۔ یونین نے سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کیا اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ خاندان کو صبر اور حوصلہ دے۔کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین محمدسف چاپری، شریک چیئرمین فاروق ڈار، ترجمان اعلیٰ محمدصدیق رونگہ اور سیکریٹری معراج الدین گنائی نے مشترکہ بیان میں کہا’’فاروق احمد داریل کا انتقال کشمیر کی مٹن صنعت کیلئے ایک ناقابل تلافی خسارہ ہے اوران کی محنت اور لگن ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔انہوںنے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور خاندان کو اس غم کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔کشمیر اکنامک الائنس اور مٹن ڈیلرز یونین نے اس مشکل وقت میں سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے دکھ میں شریک ہونے کی یقین دہانی کرائی۔