سرینگر//معروف مذہبی لیڈر اور جمعیت اہلحدیث جموں کشمیرکے نائب صدر مولانا مشتاق احمدویری کو ہفتہ کے روز رہا کیا گیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق رہائی کے بعدمولانا ویری اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
ویری کو24فروری2019کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ویری کی رہائی ایک اور مذہبی لیڈر سرجان برکاتی کی رہائی کے چند روز بعد ہی عمل میں لائی گئی ہے۔