سرینگر//جموں وکشمیر سٹیٹ سپورٹس کونسل کی جانب سے چلائی جارہی سٹیٹ فٹ بال اکیڈیمی بین الاقوامی سطح کے فٹ بال کھلاڑی معراج الدین وڈو کی رہنمائی میں اپنی نوعیت کے پہلے تربیتی اور فٹنس کیمپ کا اہتمام کر رہی ہے۔اس سلسلے میں ٹرائیل کے لئے رجسٹریشن فارم اکیڈیمی کے دفتر واقع سنتھٹک ٹرف ٹی آر سی سرینگر میں 9 مئی 2017ءسے دستیاب ہوں گے ۔اپنی نوعیت کے اس پہلے کیمپ میں انڈر 18، انڈر 16اور انڈر 13 کے گروپ شامل کئے جائیں گے۔کیمپ کے دوران خواہشمند کھلاڑیوں کو کھیل کے جدید خدو خال کے بارے میں بتایا جائے گا۔خواہشمند افراد فون نمبر 7889557053 پر مزید جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔