سرینگر//جموں کشمیر کے معروف عالم دین اور روحانی شخصیت نور احمد ترالی گذشتہ رات کے دوران صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سرینگر میںانتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق سرکردہ اسلامی اسکالرمولانا نور احمد ترالی کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی جس کے بعد اُنہیں علاج و معالجہ کیلئے سکمز صورہ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اُنہوں نے آخری سانس لی۔
جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ کے رہنے والے نور احمد ترالی کا شمار جموں کشمیر کے سرکردہ علمائے کرام میں ہوتا تھا اور وہ ایک روحانی شخصیت کے مالک تھے۔
انہوں نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کی اشاعت میں گذاری۔
مرحوم مولانا نور احمد ترالی کا نماز جنازہ دارالعلوم نورالاسلام ترال کے احاطے میں 11بجے ادا کی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جس کے بعد اشک بار آنکھوں سے مولانا مرحوم کو سپرد لحد کیا گیا۔
مولا نا کے انتقال سے جموں کشمیر کا خطہ ایک مخلص اور دیندار شخصیت سے محروم ہو