سرینگر//معروف صحافی اور اُردوروزنامہ ’وادی کی آواز‘ کے بانی و مدیر غلام نبی شیدا گذشتہ رات کے دوران سرینگر میں انتقال کرگئے۔
غلام نبی شیدا ایک سال کے زیادہ عرصہ سے صاحب فراش تھے۔
جنوبی ضلع پلوامہ کے اصل باشندہ غلام نبی شیدا کی وصیت کے مطابق اُنہیں آج صبح گوری پورہ پلوامہ لیجایا گیا جہاں اُنہیں اپنے آبائی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔اس سے قبل مرحوم کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔
وادی کے صحافتی حلقوں نے غلام نبی شیدا کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں ایک بہترین صحافی اور قلب سلیم رکھنے والا انسان قرار دیا ہے۔
مرحوم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اُنہوں نے ساری زندگی اپنے اُصولوں کی آبیاری کی اورسخت ترین مصائب کا سامنا کیا۔