سرینگر//جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز نے نامور خطاط، قلمکار اور مترجم ولی محمد میر محمود آبادی کے انتقال پر تعزےت کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں اکیڈیمی کے صدر دفترواقع لال منڈی میں ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گےا جس میں اُن کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تعزیتی مجلس کی صدارت اکیڈیمی کے چیف ایڈےٹر انسائیکلو پیڈیا مظفر احمد ٹاک نے کی۔ تعزیتی مجلس میں ریاست میں خطاطی کے فروغ کے لئے ولی محمد میر کی خدمات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی عالمانہ صلاحےتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں جن افراد نے مرحوم کو خراجِ تحسین پیش کیا اُن میں اکیڈیمی کے چیف ایڈےٹر اردو محمد اشرف ٹاک، عبدالسلام کوثری، انور شاہ لولابی، ڈاکٹر شبنم رفیق، ڈاکٹر سید افتخار، مقبول ساجد اور جمیل انصاری شامل ہیں۔