سرینگر//معروف اسلامی سکالر اور مذہبی استاد مفتی قطب عالم نقشبندی منگل کے روز وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔وہ75برس کے تھے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق عالم کی صحت کچھ عرصہ سے خراب تھی۔اُن کی حالت گذشتہ روز بگڑ گئی اور آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔انہوں نے اپنے پیچھے اپنی اہلیہ، ایک بیٹے اور سات بیٹیوں کو چھوڑا۔
مرحوم کو اُن کے آبائی قبرستان واقع گٹلی باغ گاندربل میں سپرد لحد کیا گیا۔