سرینگر//معروف اسلامی اسکالر مفتی فیض الوحید منگل کے روز جموں کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔ مفتی فیض الوحید قر آن پاک کے گوجری زبان کے پہلے مترجم تھے۔
اطلاعات کے مطابق علیل مفتی اچاریہ شری چندر کالیج آف میڈیکل سائنس جموں میں زیر علاج تھے جہاں اُنہوں نے آخری سانس لی۔ اُن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔
اسپتالی ذرائع کے مطابق وہ 23مئی سے داخل تھے اورآج صبح سویرے ساڑھے سات بجے انتقا ل کرگئے۔
ضلع راجوری کے دودھاسن بالا علاقے میں1966میں پیدا ہوئے مفتی فیض الوحید نے پہلی بار قر آن کا ترجمہ گوجری زبان میں کیا ہے۔وہ کئی چھوٹی بڑی کتابوں کے بھی مصنف تھے۔
اُنہیں فقہ اور شریعت اسلامی پر عبور تھا اوروہ جموں میں قائم مرکز معارف القر آن نامی ادارے کے سرپرست بھی تھے۔