جموں//جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ نے نظربند عام آدمی پارٹی ممبر اسمبلی ڈوڈہ معراج ملک کی طرف سے دائر درخواست کو 20نومبر کو حتمی غور کے لیے درج کیا ہے۔ملک، جو عام آدمی پارٹی کی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر ہیں، کو 8 ستمبر کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مبینہ طور پر امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا اور بعد میں انہیں کٹھوعہ جیل میں رکھا گیا تھا۔ 24ستمبر کو، ملک نے ایک ہیبیس کارپس پٹیشن دائر کی، جس میں ان کی نظر بندی کو چیلنج کیا گیا اور 5کروڑ روپے کے معاوضے کا دعویٰ کیا۔پارٹی کے ایک ترجمان اپو سنگھ سلاتھیانے جمعہ کو کیس کی سماعت کے بعد کہا”ملک کی ہیبیس کارپس کی درخواست ہائی کورٹ کے جسٹس رجنیش اوسوال کے سامنے درج تھی۔جمعہ کو جموں میں جموں و کشمیر اور لداخ کے۔ جب اس معاملے کو سماعت کے لیے لے جایا گیا تو ان کی قانونی ٹیم نے زور دے کر عرض کیا کہ حکومت کی طرف سے آج تک کوئی جواب داخل نہیں کیا گیا ہے اور بے حسی کی وجہ سے ایک موجودہ ایم ایل اے اب بھی سلاخوں کے پیچھے ہے اور اس کے حلقے کے لوگ تکلیف اٹھا رہے ہیں‘‘۔سلاتھیا، جو ملک کی قانونی ٹیم کا حصہ ہیں جس میں سینئرایڈوکیٹ راہول پنت، ایڈوکیٹ ایس ایس احمد، ایم طارق مغل اور ایم ذوالقرنین چودھری بھی شامل ہیں، نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مونیکا کوہلی اور سینئروکیل سنیل سیٹھی نے عرض کیا کہ انہوں نے جمعرات کو اپنا جواب داخل کیا لیکن حلف نامے میں خرابی کی وجہ سے یہ ریکارڈ نہیں ہے۔سلاتھیا نے کہا کہ کھلی عدالت میں، مدعا علیہ کے وکیل نے درخواست گزار کے وکیل کو جواب کی کاپیاں پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے رجسٹری کو حکومت کی طرف سے دائر جوابات کو ریکارڈ پر رکھنے کی ہدایت کی ہے اور حکومتی وکیل سے کہا ہے کہ وہ سماعت کی اگلی تاریخ پر ریکارڈ دستیاب کرائیں۔اے اے پی لیڈر نے کہا، ’’معاملہ 20 نومبر کو حتمی غور کے لیے رکھا گیا ہے۔