عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خزاں اجلاس سے پہلے دن متعدد قانون سازوں نے پرامن احتجاج کیا، جس دوران انہوں نے جیل میں نظر بند ڈوڈہ کے ممبر اسمبلی معراج ملک کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ قانون ساز اسمبلی کی کارورائی شروع ہونے سے قبل نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ممبران اسمبلی نے اسمبلی احاطے کے باہر جمع ہوئے جس دوران انہوں نے معراج ملک کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ تمام قانون سازوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھیں تھے جس پر معراج ملک کو رہا کرو کے نعرہ تحریر تھے ۔ احتجاجی مظاہرہ خزاں اجلاس کے آغاز سے قبل سرینگر میں اسمبلی ہال کے باہر کیا گیا۔خیال رہے کہ ڈوڈہ کے ممبر اسمبلی معراج ملک جس پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، کٹھوعہ سنٹرل جیل میں بند ہے۔