سرینگر//معراج النبی ﷺ کی تقریبات کے دوران ٹریفک نظام کو درسست رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس نے شہر سرینگر میں ٹریفک پلان تشکیل دیا ہے ۔ٹریفک پولیس نے آثار شریف حضرت بل جانے والے زائرین کی سہولت کیلئے 24،25اور28اپریل( جمعہ )کیلئے جو ٹریفک پلان مرتب کیا ہے اس کے مطابق شمالی کشمیر سے حضرت بل آنے والی گاڑیاں شالہ ٹینگ پہنچ کرپارمپورہ ،قمرواری ،سیمنٹ برج ،نورباغ ،سکہ ڈافر ،عید گاہ ،عالی مسجد ۔سازگری پورہ ،حول ،علمگری بازار ،مل سٹاپ ،مولوی سٹاپ لال بازار ،کنہ تار سے ہوتے ہوئے کشمیریونیورسٹی کے سرسید گیٹ پر پہنچ کر یونیورسٹی احاطے میں رک جائیں گی ۔روٹ پلان کے تحت جنوبی کشمیر سے آنے والی گاڑیاں پانتہ چھوک پہنچ کر اتھواجن ،بٹہ وارہ ،سونہ وار ،رام منشی باغ ،گپکار ،گرینڈ پیلس ،زیارت گھاٹ ،نشاط ،فور شور روڈ اور حبک کراسنگ کا روٹ اختیار کرتے ہوئے نسیم باغ میں پارک ہونگی ۔وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع سے آنے والی گاڑیوں کیلئے جو روٹ دیا گیا ہے ،اسکے مطابق گاڑیاں حیدر پورہ سے ٹنگہ پورہ ،بمنہ بائی پاس ،بمنہ کراسنگ ،قمرواری ،سیمنٹ برج ،نورباغ ،سکہ ڈافر ،عید گاہ ،عالی مسجد ۔سازگری پورہ ،حول ،علمگری بازار ،مل سٹاپ ،مولوی سٹاپ لال بازار ،کنہ تار سے ہوتے ہوئے NITحضرت بل پہنچ جائیں گی ۔لال چوک سے حضرت بل جانے والی گاڑیوں کیلئے ایس آر ٹی سی پل ،اخوان کراسنگ ،پولیس سٹیشن خانیار ،بہوری کدل ،راجوری کدل ،گوجوارہ چوک ،حول ،علمگری بازار ،مل سٹاپ ،مولوی سٹاپ لال بازار ،کنہ تار سے ہوتے ہوئے NITحضرت بل کا روٹ پلان دیا گیا ہے۔گاندربل سے آنے والی گاڑیوں کیلئے ناگہ بل ،زکورہ ،حبک کا روٹ دیا گیا ہے اور یہ گاڑیاں نسیم باغ میں پارک ہونگی۔