سرینگر//معراج النبیؐ کے ایام متبرکہ کے سلسلے میں میونسپل کمشنر نے کل سیکریٹری ،چیف سینیٹیشن آفیسر،میونسپل سینیٹیشن آفیسر (سینٹرل) میونسپل سنیٹیشن آفیسران اور متعلقہ وارڈ آفیسران کی ایک اہم میٹنگ طلب کرکے انہیں ہدایات دیں کہ ایام متبرکہ کے موقعوں پر شہر سرینگر میں صحت وصفائی کے معیار میں مزید وسعت لائیں اورزیارت گاہوں کے گردونواح اوران جگہوں تک آنے والی سڑکوں،گلی کوچو ں کی حتی المقدور صفائی کو یقینی بنائیں۔کمشنر نے عملہ کو ہدایت دی کہ نہ صرف ان ایام متبرکہ پر بلکہ ہر روز شہر سرینگر کو صاف وپاک رکھیں۔انہوںنے کہا کہ ایام متبرکہ کے دوران زیارت گاہوں کے گردونواح میں خصوصی صفائی کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائیٹس کی مرمتLavatory Blocksکو قابل استعمال بنانے اورسڑکوں پر پانی کا چھڑکائو اورDisinfectantsکا باقاعدہ استعمال کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔