سرینگر//وادی بھر میںمعراج العالمؐکی تقریبات عقیدت واحترام کے ساتھ آج منائی جارہی ہیں۔اس سلسلے میں وادی کی سب سے بڑی تقریب آثار شریف حضرتبل میں منعقد ہوگی جہاں ہزارو ں کی تعداد میں عقیدتمند وں کی حاضری متوقع ہے ۔ادھر وادی کی چھوٹی بڑی مساجد،خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں بھی رات بھر درود وزاکار کی محفلیں آراستہ ہورہی ہیں اور علمائے الدین فلسفہ معراج اور پیغام معراج پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔اس دوران انتظامیہ نے زائرین کیلئے تمام تر سہولیات کو حتمی شکل دی ہے جبکہ سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ رضاکار تنظیمیں مختلف مقامات پر زائرین کیلئے کھانے پینے کے کیمپ لگا رہے ہیں ۔معراج العالمؐ کے سلسلے میں وادی بھر کی مساجد اور خانقاہوں میں شب خوانی کی مجالس آرستہ ہورہی ہیں ۔ دنیا بھرمیں مسلمان شب معراج کو خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں اور اللہ تعالی کے حضور سر بسجود ہو کر اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہیں۔ وادی میں سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد ہورہی ہے ،جہاںہزارو ں کی تعداد میں عقیدتمندوں کی حاضری متوقع ہے اور وہ رات بھر درود و اذکار کی مجالس میں محورہیں گے اور نماز فجر ادا کرنے کے بعدموئے مقد سؐ کے دیدار سے فیضیاب ہونگے۔معراج العالمؐکے مقدس موقع پر درگاہ حضرتبل کے راستوں کو سجانے کے ساتھ ساتھ درگاہ حضرت بل میں چراغاں کیا گیا ہے۔ اس دوران پیر دستگیر صاحبؒسرائے بالا کی زیارت کو بھی سجایا گیا ہے اور وہاں بھی چراغاں کیا گیا ۔شب ِمعراج کی تقریبِ سعید کے موقعہ پر رات بھرآثارشریف درگاہ حضرتبل اوروادی کی دیگرمساجد وخانقاہوںمیں رْوح پرور اجتماعات اوربابرکت مجالس کاانعقاد ہو رہا ہے۔ادھرانتظامیہ نے زائرین کو درگاہ حضرت بل اور دیگر مقدس مقامات تک لانے اور لیجانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے علاوہ پانی اور بجلی کے مناسب انتظامات کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ کئی رضاکار تنظیموں نے زائرین کی سہولیات کیلئے خصوصی کیمپ لگا ئے ہیں۔انتظامیہ نے چند دن قبل ہی درگاہ شریف حضرت بل جانے والی سڑکوں پر چراغاں کیا گیا تھا اور درگاہ حضرت بل کو بجلی قمقموں سے سجایا گیا۔ درگاہ حضرتبل میں سوموار کونماز عشا ٹھیک ساڑھے 10بجے ادا کی جائے گی جس کے بعد وہاں ختمات اور توبہ و استغفار کی مجالس آراستہ ہونگی۔