بلال فرقانی
سرینگر// وادی اور جموں صوبے میں معراج العالمؐ کی تقریب مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔اس دوران شب بھر ہزاروں لوگ مساجداور خانقاہوں میں درود و اذکار کی محفلوں میں شریک ہوئے۔درگاہ حضرتبل میں سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا جہاں فرزندان توحید موئے مقدسؐ کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔پیر پنچال کے آر پار رات بھر روح پرور مجالس کا اہتمام کیا گیا جبکہ آثار شریف حضرتبل میںلوگوں کی بڑی تعداد نے سب خوانی میں رات گزاری۔وہ ذکر واذکار ، قرآن خوانی کی پُر نور مجالس میں محو رہے ۔
اس دن کی مناسبت سے وادی کے طول وعرض میں روح پروراجتماعات کا انعقاد ہوا، جن میں علماء اور ائمہ مساجد نے فلسفہ معراج سرد موسم کے باوجود سب سے بڑی تقریب آثار شریف حضرت بل میں منعقد ہوئی ،جہاں ہزاروں کی تعداد میں مرد و زن درود ازمیں محو رہنے کے بعدجمعرات کو نماز فجر کے بعدموئے مقدسؐ کے دیدار سے فیضیاب ہوئے ۔جمعرات صبح سے ہی درگاہ حضرتبل میںعقیدت مندوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہوا۔زائرین کو راحت پہنچانے کیلئے روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے خصوصی بسوں کا انتظام کیاگیاتھا۔سرینگر میں واقع مختلف آستانوں اور زیارت گاہوں میں بھی معراج العالمؐکے موقعہ پر روح پرور اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔ ان اجتماعات میں بھی سینکڑوں کی تعداد میںلوگ شریک ہوئے۔ عقیدت مندوں کو راحت پہنچانے کیلئے سرکاری و غیر سرکاری رضا کار تنظیموں نے مفت میڈیکل کیمپ اور مشروبات کا انتظام کیا تھا۔ ادھر آثار شریف پنجورہ شوپیان ، جناب صاحب صورہ، ، کعبہ مرگ،کھرم سرہامہ،سیر ہمدان،خانقاہ فیض پناہ ترال، خانقاہ معلی سرینگر، آثار شریف شہری کلاشپورہ ،چرار شریف کے علاوہ دیگر اضلاع اور قصبہ جات میں بھی لوگوں نے مساجدمیں شب خوانی کی۔اہم شریف بانڈ ی پورہ،زیارت حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ سرائے بل سرینگر،زیارت مخدوم صاحب کوہ ماراں،سمیت دیگر جنوب و شمال میں واقع بڑی مساجد اور زیارت گاہوں و خانقاہوں میں معراج العالم کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔