Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

معذورین اور ہماری ذمہ داریاں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 21, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
  اقوامِ متحدہ نے اپنے 2030ء کے ترقیاتی اہداف کا حصہ بناتے ہوئے خصوصی افراد کو اہمیت دی ہے تاکہ معذور افراد کے بنیادی انسانی حقوق کو محسوس کیا جائے کیونکہ اقوامِ متحدہ کے نزدیک معذوروں کے حقوق کا احساس صرف عدل و انصاف کا تقاضا ہی نہیں بلکہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کیلئے سرمایہ کاری بھی ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے 1 ارب انسان کسی نہ کسی طرح معذوری کا شکار ہیں جو اپنی زندگی کسی کی مدد کے بغیر نہیں گزار سکتے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دنیا کی 7 اعشاریہ 8 ارب آبادی میں سے اگر 1 ارب انسان معذور ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کے 12 اعشاریہ 8 فیصد لوگ معذور ہیں جنہیں انسانی ہمدردی کی عام انسانوں کے مقابلے میں زیادہ ضرورت ہے جبکہ ہمارے ملک میں2016کے آبادیاتی جائزے کے مطابق معذورین کی تعدادپونے تین کروڑ کے قریب ہے۔ 1992میں اقوامِ متحدہ نے ایک قرارداد منظور کی جس میں خصوصی افراد کو بنیادی انسانی حقوق اور ضروری سہولیات کی حفاظت کی ضمانت دی گئی تاہم عالمی اداروں کے ساتھ ساتھ عالمی برادری بھی اِس عہد کی پاسداری میں ناکام نظر آتی ہے۔اقوامِ متحدہ نے معذور کی اصطلاح کا مطلب بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی ایسے شخص کو معذور کہا جاسکتا ہے جو ذہنی یا جسمانی صلاحیت کی کمی یا محرومی کے باعث ایک عام شہری کی طرح زندگی نہ گزار سکتا ہو، چاہے یہ مسئلہ پیدائشی ہو یا پھر کسی حادثے کے نتیجے میں ایسا ہوا ہو۔بلا شبہ معذوری پیدائشی مسئلہ بھی ہے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ انسانی حرکات سے بھی معذوروں کی ایک فوج مسلسل تیار ہورہی ہے اور اس میں سب سے بڑا آلات حرب و ضرب کا ہے ۔دنیا میں مسلسل جنگ و جدل ،گولہ باری ،بارودی دھماکوں ،فائرنگ اور اس نوعیت کے دیگر واقعات کی وجہ سے مسلسل معذورین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ہمارے یہاں بھی تشدد آمیز واقعات کے نتیجہ میں جسمانی و ذہنی معذوری کے سینکڑوں واقعات گنے جاسکتے ہیں جبکہ سرحدی کشیدگی کے نتیجہ میں آئے روز کی فائرنگ اور گولہ باری کے علاوہ سرحدوں پر نصب زیر زمین بارودی سرنگوں کی زد میں آنے سے بھی سرحدی آبادی کا ایک بڑا حصہ جسمانی طور ناخیز ہورہا ہے۔ کشمیر کے سرحدی علاقوں سے لیکر جموں اور راجوری پونچھ تک آئے روز ایسی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ گولہ باری اور باروی سرنگوںکی زد میں آکر لوگ جسمانی طور ناخیز ہورہے ہیں۔یہ کوئی خوش کن صورتحال نہیں ہے بلکہ ایسی صورتحال ہمیں محاسبہ کی دعوت دیتی ہے ۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایسی صورتحال کو ٹالا نہیں جاسکتا ہے ؟ بالکل ٹالا جاسکتا ہے تاہم اس کیلئے عزمِ صمیم درکار ہوتا ہے ۔مانا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں لیکن اس کشیدگی کا نزلہ عام لوگوں پر گرانے کی بجائے اگر کشیدگی کے خاتمہ کی کوششیں کی جائیں تو انسانی آبادی کا بھلا ہوسکتا ہے ۔کوئی دن ایسا نہیںگزرتا ہے جب سرحدوںپر گولے نہ برسائے جائیں ۔بلا شبہ اس عمل میں دونوں جانب فوجی جانوں کا زیاں ہوتا ہے تاہم اس حقیقت سے بھی انکار کی گنجائش نہیں کہ اکثر وبیشتر اس گولہ باری کا تر نوالہ عام لوگ ہی بن جاتے ہیں۔کشمیر کے اوڑی سے لیکر کرناہ اور گریز تک اور جموں کے پونچھ سے لیکر سچیت گڑھ تک ہمیں ایسے سینکڑوں لوگ ملیں گے جو ناکردہ گناہوںکی پاداش میں ابدی معذوری کا شکار ہوچکے ہیں۔اُنہیں یا تو گولیاں لگی ہیں یاپھر گولوںکے آہنی چھروں سے دائمی مضروب ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد اُن لوگوںکی بھی ہے جو سرحدوں پر نصب زیر زمین بارودی سرنگوں کی زد میں اپنی ٹانگوں سے محروم ہوچکے ہیں۔کیا ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ ان لوگوں کو بھی جینے کا حق ہے اور سرحدوں پر مقیم آبادی کو بھی سکون کے ساتھ اپنے ایام ِ شب و روز گزارنے کی آزادی حاصل ہے ۔کیا آج کے دن ہم یہ عہد نہیں کرسکتے کہ ہم کم ازکم اپنے ہاتھوں لوگوں کی جسمانی یا ذہنی ناخیزی کا باعث نہ بنیں ؟۔کیا ہم یہ نہیں جانتے کہ کسی بھی انسان کو اگر کوئی معذوری لاحق ہو جائے تو وہ کسی نہ کسی حد تک یا پھر مکمل طور پر بے بس ہوجاتا ہے۔جسمانی معذوری کے ساتھ ساتھ ذہنی معذوری بھی بڑا مسئلہ ہوتی ہے۔ وقت آچکا ہے جب ہمیں پیدائشی معذوری کے بنیادی مسئلہ کا سدباب کرنے کیلئے کم از کم انسانوں کی دی ہوئی معذوری کے دردناک سلسلہ کو روکنا ہوگا۔معذور ین یا سماج کے یہ خصوصی افراد کو انسانی ہمدردی کے تحت معاشرے کا بیش قیمت حصہ ہیں۔خصوصی افراد کی مدد اور دیکھ بھال کرکے انہیں معاشرے کا ایسا فعال انسان بنایا جاسکتا ہے جو اپنی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کرسکتے ہیں۔ہوتا یہ ہے کہ لوگ معذور افراد کو معاشرے کا بے کار حصہ سمجھ کر ان سے جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں۔ بعض اوقات خون کے رشتے بھی انہیں اکیلا چھوڑ دیتے ہیں جو بے حسی کی بد ترین مثال ہے۔ بے حسی اور سفاکی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے خصوصی افراد سے معاشرے کو ہمدردی اور حسنِ سلوک سے کام لینا چاہئے کیونکہ مصیبت کبھی پوچھ کر نہیں آتی اور برا وقت کسی بھی انسان پر آسکتا ہے۔ انسانی ہمدردی ہی اشرف المخلوقات کی پہچان قرار دی جاسکتی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025
اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025
اداریہ

! شائد یہ خواب کبھی حقیقت بن جائے

June 29, 2025
اداریہ

منشیات کیخلاف جنگ جیتنا ہی ہوگی

June 27, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?