عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ//معذور افراد کا عالمی دن منانے کے انتظامات کوڈپٹی کمشنر وکاس کنڈل کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں 3 دسمبر کو طے شدہ عالمی یوم معذوری-2024 کی ہموار اور کامیاب تقریبات پر زور دیا گیاخصوصی افراد کو فراہم کی جانے والی مختلف قسم کی امداد، ثقافتی سرگرمیوں کی تنظیم، میڈیکل کیمپ، آیوش کیمپ، معذوری کارڈ کا اجرا، کمبل اور دیگر متعلقہ انتظامات کے لئے انتظامات کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت کی کہ یو ڈی آئی ڈی کارڈ کے اجراء کے لئے اس دن خصوصی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مرکزی تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں ہوگی۔ کالج کے پرنسپل سے کہا گیا کہ وہ تمام ضروری انتظامات اور ہال کی سجاوٹ پہلے سے ہی کر لیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد معذوری کے مسائل کی تفہیم کو فروغ دینا اور معذور افراد کے وقار، حقوق اور فلاح و بہبود کے لئے تعاون کو متحرک کرنا ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مزید کوششیں کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس دن کی خوش اسلوبی اور کامیاب تقریبات کے لئے تمام انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے۔