معاملہ 35اے کے دفاع کا:::: منظم تحریک چلانے کی کوشش

Kashmir Uzma News Desk
4 Min Read
سرینگر // نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 35اے پر ایک منظم تحریک شروع کرنے کیلئے ریاست کے تینوں خطوں کے لوگوں کو اس کے خلاف لڑنا چاہئے اور مجھے امید ہے کہ حریت بھی اس معاملے پر اتفاق رکھے گی ۔ 35اے کے دفاع کیلئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی کوشش کے تحت سیول سائٹی کے6رکنی وفد نے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ اُنکی رہائش پر ملاقات کی ۔ ڈاکٹر فاروق نے  سیول سائٹی کو ہر ممکن تعائون دینے کا اعلان کیا ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ 25اگست کوتمام سیاسی جماعتوں سے وابستہ ممبران اسمبلی کاایک مشترکہ اجلاس بلایاجائیگاتاکہ وسیع تراتفاق کی راہموارہوسکے۔ سیول سوسائٹی کے رکن جگ موہن سنگھ رینہ جو اس میٹنگ میں موجود تھے ،نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کاڈی نیشن کمیٹی کا 6رُکنی وفد جس میں ایڈوکیٹ جی این شاہین ،مظفر احمد شاہ ،ایڈوکیٹ میر جاوید شامل تھے ،نے سہ پہر 4بجے ڈاکٹر فاروق سے اُنکی کی رہائش گاہ  پر ملاقات کی۔میٹنگ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ڈاکٹر فاروق عبدللہ کے ساتھ جنرل سیکر یٹری علی محمد ساگر ،سینئر لیڈر محمد شفیع اوڑی اور صونائی صدر کشمیر ناصر سوگامی بھی موجود تھے ۔رینہ نے بتایا کہ ڈاکٹر فاررق نے سیول سوسائٹی گروپ پر زور دیا کہ وہ ریاست کے تینوں خطوں میں موجود لوگوں کو جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے بارے میں بیداری پیدا کریں ،کیو نکہ بیشتر لوگ اب بھی اس حوالے سے ناواقف ہیں۔رینہ نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر فاروق نے سیول سوسائٹی کے ممبران سے کہا کہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو چیلنج کرنا کسی ایک پارٹی یا فرقہ کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ قومی مسئلہ ہے جسکے دفاع میں سب کو متحد ہو کررہنا ہوگا ۔انہوں نے سیول سائٹی کو یقین دہانی کرائی کہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کے دفاع کیلئے ہر سطح پر سیول سائٹی کے ساتھ کھڑی رہے گی جبکہ ہر سطح پر اپنا تعائون دے گی ۔اس دوران ڈاکٹر فاروق عبداللہ کئی برس بعد عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر احمد شاہ سے بغلگیر ہوئے اور مصافحہ بھی کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں لیڈران کے درمیان یہ ملاقات اس معاملے میں سب کو اکھٹا کرنے کی ایک پہل کے تحت کیا گیا ہے ۔سیول سوسائٹی سے ملاقات کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ سیول سوسائٹی سے اُن کی ملاقات ہوئی ہے اور  35Aپر سیول سوسائٹی نے اُن سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور یہ بتایا کہ وہ باقی لوگوں سے بھی بات کرکے ریاست میں اس کیلئے ایک منظم تحریک چلانے کیلئے سب کو اکھٹا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کا مقصد 35Aکا دفاع تھا اور میں امیدکرتا ہوں کہ سیول سوسائٹی باقی لیڈران کے ساتھ بھی بات کرے گی۔حریت کو اس مہم میں ساتھ رکھنے کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر فارق نے کہا کہ جس طرح سیول سوسائٹی کے لوگ ہمارے پاس آئے اسی طرح یہ حریت کے پاس بھی اس معاملے میں جا رہے ہیں اور مجھے امیدہے کہ وہ ان کی بات بھی سنیں گے جس طرح ہم نے سنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح میں نے سیول سوسائٹی کی بات پر اتفاق کیا ہے اسی طرح مجھے اُمید ہے کہ حریت بھی اس پر اتفاق کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جموں ، لداخ اور کشمیر کے سب لوگوں کو اس کے خلاف لڑنا چاہئے ۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *