کپوارہ//گزشتہ3ماہ سے میلیال کیرن سڑک مسلسل بند رہنے کی وجہ سے وہا ں کے لوگو ںکو مشکلات اور کئی مریضوں کو بہتر طبی امداد نہ ملنے کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی ہے۔ سڑک بند رہنے سے لوگوں کی مشکلات اور اسکی وجہ سے پیش آئے واقعات پر کشمیر عظمیٰ نے کئی رپورٹیں شائع کیں۔ ضلع انتظامیہ نے اس پر سخت نو ٹس لیتے ہوئے بیکن حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ۔امسال بھاری برف باری کے بعد کپوارہ کے حد متارکہ پر قائم کیرن ،مژھل ،بڈنمل ،جمہ گنڈ اور کرناہ کی سڑکیں بند ہوگئیں۔ مژھل ،کیرن اور بڈنمل سڑکیں ہنوز بند پڑی ہیں ۔ بھاری برف باری کے نتیجے میں سڑکیں بند رہنے سے ان علاقوں میں رہا ئش پذیر لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کیرن میں لوگو ں کو با لخصوص مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کیرن میں سڑک بند رہنے کے نتیجے میں اب تک 5مریض طبی امدا نہ ملنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے اور ایک درجن سے زائد مریضو ں کو اپنی مدد آپکے تحت دشوار گذار راستے سے پیدل چل کر کپوارہ لایا جاچکا ہے۔ایک ہفتہ قبل کیرن کی جو اں سال لڑکی عصمت با نو دختر اجلاس خان کی کرالہ پورہ اسپتال میں منتقلی کے دوران موت واقع ہونے پر لوگوں نے احتجاج کیا اور لوگ سڑک مسلسل بند ہونے اور بیکن کی لاپروائی کے خلاف ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ سے ملا قی ہوئے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے سخت نو ٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ بیکن اتھارٹی کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کریں اور کیرن سڑک پر برف ہٹانے کا کام شروع کر کے اس کو فوری طور گا ڑیو ں کی آ مد و رفت کے قابل بنا دیا جائے ۔پولیس ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ پولیس تھانہ کرالہ پورہ نے بیکن کے خلاف کیس زیر ایف آئی آر نمبر 15/ 2017 US.188.304RPCدرج کر کے تحقیقات شروع کی جبکہ کیرن سڑک پر برف ہٹانے کے کام پر بھی گہری نظر رکھی ہوئی ہے ۔اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ غلام محمد ڈار نے بیکن کے خلاف کاروائی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا انہو ں نے بیکن کے کرنل کو بدھ کے روز اپنے دفتر طلب کیا اور انہیں کیرن سڑک فوری طور گاڑیو ں کی آمد ورفت کے لئے بحال کرنے کی ہدایت دی ۔انہو ں نے کہا کہ آئندہ ایک دو روز میں کیرن سڑک کو گاڑیوں کی آمد ورفت کے لئے بحال کیا جائے گا کیونکہ بیکن محکمہ نے دو روز کی مہلت مانگی ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کی اس کارروائی کو کیرن کے لوگو ں نے سراہا۔