کپوار//ہندوارہ پولیس نے ایک لڑکی کی خود کشی کے معاملہ کو کم وقت میں حل کر کے اس کے خاوند ،ساس اور سسر کو ملو ث پاکر جیل بھیج دیا ۔معلوم ہو اہے کہ ہندوارہ کے ترکہ پورہ میں ایک لڑکی نام (مخفی)نے گھریلو مظالم کی وجہ سے رواں سال کے اپریل مہینے میں کوئی زہر یلی شئے کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا جس کے بعد لڑکی کے لو احقین نے اس بات کو لیکر سخت احتجاج کیا کہ ان کی لڑکی کو زہر دیکر مارا گیا اور ہندوارہ پولیس نے فوری طور پر معاملہ کی نسبت ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 66/2017US.306 RPC درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ایس پی ہندوارہ غلام جیلانی وانی نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم سب ڈویژنل پولیس آفیسر ہندوارہ شبیر احمد خان کی قیادت میں تشکیل دی تاکہ معاملہ کی تہہ تک جائیں ۔پولیس نے تحقیقات کے دوران مزکورہ لڑکی کے خاوند سمیت ان کے ساس رحمہ بیگم ،سسر غلام محمد بٹ کو ملو ث پایا۔ ہندوارہ عدالت میں ملزمان کے خلاف چا لان پیش کیا گیا ہے۔چیف جو ڈیشنل مجسٹریٹ ہندوارہ نے ملزمو ں کو قصور وار ٹھہرا کر سب جیل کپوارہ اور بارہ مولہ میں بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔سب ڈویژنل پولیس آفیسر ہندوارہ شبیر احمد خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ پولیس نے کم مدت میں ملزمو ں کے خلاف ہندوارہ عدالت میں چالان پیش کیا جس کے بعد انہیں جیل کی سزا سنائی گئی ۔