اسلام آباد// پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جھوٹے دعوئوں کے ذریعے جنگ کا ماحول بنا کر انتخابات جیتنے کی بی جے پی کی سازش بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جنگ کا ماحول بناکر انتخابات جیتنے کی کوشش کی اور پاکستانی جہاز ایف 16 گرانے کے جھوٹے دعوے کئے گئے لیکن یہ سازش بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے، سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے اور یہی بہترین پالیسی ہے۔
نوشہرہ حد متارکہ پرفائرنگ
گولیاں لگنے سے میاں بیوی زخمی
سمت بھارگو
راجوری //نوشہرہ کے کلال سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواجس کے نتیجہ میں میاں بیوی زخمی ہوئے ہیں ۔دونوں زخمیوں 32سالہ سنجیو کمار ولد سورج پرکاش اور اس کی 28سالہ اہلیہ ریتا کماری کے طور پر ہوئی ہے جنہیں ہسپتال میں زیر علاج رکھاگیاہے ۔یہ واقعہ گزشتہ رات لگ بھگ 3بجے اس وقت پیش آیا جب میاں بیوی دونوں اپنے گھر میں سورہے تھے کہ اچانک فائرنگ ہوئی اور بندوق کی گولیاں ان کے جسم کے نچلے حصے میں لگیں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سکھ دیو سنگھ سمبیال نے بتایاکہ دونوں کو ہسپتال میں زیر علا ج رکھاگیاہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔انہوںنے بتایاکہ دونوں کو ایک ایک گولی لگی ہے ۔