Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

معاشی مسائل سے خواتین پر پڑنے والے اَثرات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 14, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
ہندوستانی معاشرہ میں گھر یلو ماحول کا اثر سب سے زیادہ خواتین پر پڑتا ہے کیوں کہ ان کا زیادہ تر وقت گھر کے اندر ہی گزرتا ہے ۔گھر کا ماحول اگر پرسکون ہوتا ہے تو اس کے اثرات عورتوں کی زندگی پر مثبت پڑ تے ہیں اور اگر گھر کا ماحول کشیدہ ہوتا ہے تو اس کے منفی اثرات بھی سب سے زیادہ خواتین پر ہی پڑتا ہے ۔جہاں تک گھر کے ماحول کو خوشگوار ہونے کا سوال ہے، اس میں بےشک گھر کا معاشی پہلو بہت نمایاں کردار ادا کرتا ہے ۔اگر معاشی طور پر کوئی بھی گھرانا مستحکم ہوتا ہے یا کم سے کم اتنی آمدنی ہو جاتی ہے  کہ امور خانہ داری اور ضروریاتِ زندگی کا خرچ آرام سے پورا ہو جاتاہو،تب تو ٹھیک ہے ورنہ دھیرے دھیرے گھریلو زندگی مشکل ہونے  سے گھر میں ایک طرح سے تناؤ کا ماحول پیدا ہو جاتا ہے، جس کے بُرے اثرات عورتوں کی صحت اور ذہن پر پڑ تے ہیں ۔پھر بیماری اور ڈاکٹر وں کا چکّر پریشانی میں مزید اضافہ کا سبب بن جاتا ہے ۔اس لئے معاشی پہلو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ۔موجودہ حالات میں کورونا وباء کی وجہ سے بہت سارے لوگ بےروز گار ہو گئے ہیں ،عام طور سے چھوٹے کاروباری طبقے بھی پریشان ہیں۔ گھر کے بجٹ پر مہنگا ئی کا بھی بڑا اثر ہے ۔کل ملا کر کہا جا سکتا ہے کہ ملک کی معیشت کا برا حال ہو گیا ہے ۔جس کے اثرات عام طور سے دکھائی دیتے ہیں اور یہ حالات عالمی پیمانے پر بھی رونما ہو رہے ہیں۔جس کو معمو ل پر آنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔
جہاں تک گھر کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا سوال ہے، اس کی ذمہ داری ہمارے سماج میں مردوں پر عائد ہے۔ اس لئے مرد حضرات اس کے لئے زیادہ جدوجہد بھی کرتے ہیں مگر سماج میں کچھ ایسی بیماری پیدا ہو گئی ہے کہ لوگ محنت اور مزدور ی کرنے والے طبقہ کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتے اور اس کی سماج میں کوئی عزت نہیں حالانکہ وہ طبقہ بھی سماج میں عزت کا اتنا ہی حقدار ہے جتنا دوسرا طبقہ ۔سچ یہ ہے کہ عزت کو ہمیں دولت کی بنیاد پر نہیں بلکہ کردار کے بنیاد پر پرکھنا چاہئے ۔حق تو یہ ہے کہ سماج میں وہ شخص عزت کا  زیادہ حقدار ہے، جس کا کردار اچّھا ہو اور جس کے اندر انسانیت اور ہمدردی کا جذبہ ہو۔لیکن عام طور سے مشاہدے میں آتا ہے کہ سماج میں لوگ اُسی کی عزت زیادہ کرتے ہیں جس کے پاس مال ہوتا ہے۔یہ مال اس کے پاس کہاں سے آیا ؟حرام یا غلط طریقے سے آیا ہے یا حلال اور صحیح جائز طریقے سے۔ اس پر لوگوں کی نظر نہیں رہتی ہے اور اگر رہتی بھی ہے تو بھی اپنے مفاد کے خاطر، اس کے سامنے چاپلوسی کرتے ہیں ۔اکثر یہ دیکھنے اور سننے میں آیا ہے کہ ایک معمولی سی سرکاری نوکری کرنے والا بھی رشوت کی بنیاد پر کافی پیسہ بٹور لیتا ہے اور اس کی زندگی بڑے شاہانہ انداز میں گزرتی ہے ۔یا ایک چھوٹا موٹا آدمی بھی اِدھر اُدھر کر کے اچھا خاصا پیسے کما لیتا ہے اور لوگ اس کے آگے پیچھے کرنے لگتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آج ہر کوئی مال و دولت کے پیچھے بھاگتا نظر آتا ہے۔ایک زمانہ وہ بھی تھا جب کئی پیشے سے لوگ صرف اس لئے جڑ تے تھے تاکہ اس کے ذریعے وہ سماج کی خدمت کرسکتے۔ جس میں سب سے افضل صحت کا شعبہ تھا اور دوسرا میدان علم کا تھا مگر اب ان پیشوںمیں بھی اکثر لوگ پیسہ کمانے کے لئے آتے ہیں ۔وجہ محض سماج کی بُری روش و روایت ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس روش کو بدلنے کی کوشش کرنے کے لئے کمر بستہ ہوجائیں اور اپنے معاشی حل کیلئے ہر وہ جائز طریقہ اپنائیں جس سے ہماری ضروریات زندگی کے لئے آمدنی کی صورت نکل سکے۔ اس کے لئے کوئی بھی حلال اور جائز طریقہ اپنا نے میں کوئی جھجھک محسوس نہیں کرنا چاہئے بلکہ محنت اور لگن سے اپنی صلاحیت کی بنیاد پر میدان کارِ زار میں اُتر جانا چاہئے اور کسی بھی چھوٹے بڑے جائز کام میں شرم نہیں کرنا چاہئے اور ساتھ ہی ساتھ دل میں یہ یقین ہونا چاہئے کہ محنت کرنا اور اسباب تلاش کرنا ہمارا کام ہے،اور دینے والا اللّه رب العزت کی پاک ذات ہے ۔اس لئے رزق کے لئے قرآن مجید کی اصل اصطلاح" فضل"  ہے یعنی قرآن پاک جو تصور دیتا ہے وہ یہ ہے کہ انسان کو جو کچھ ملتا ہے ،وہ اس کی محنت کا حاصل یا صلہ نہیں بلکہ فضلِ خداوندی ہے۔ قرآن کے نزدیک یہ قارو نیت ہے کہ انسان اس مغا لطے یا زعم میں مبتلا ہو جائے کہ جو دنیا وی ساز و سا ما ن یا مال ومتاع اسے حاصل ہواہے، اس کا اپنا پیدا کردہ ہے گویا یہ میرے علم و فہم،میری ذہانت ،میری پلاننگ کا نتیجہ ہے ۔قرآن مجید اس کی نفی کرتا ہے ۔اس کی تعلیما ت کے رو سے محنت انسان ضرور کرتا ہے مگر جو کچھ اس کو ملتا ہے وہ سراسر اللّه کا فضل ہے نہ کہ اس کی محنت کا حاصل ہے ۔اس فکر کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آدمی اس بات پر ثابت قدم رہے گااور جو بھی میسر ہوگا، اس پر اللّه کا شکر ادا کرتا رہےگا ، دل میں سکون نصیب ہوگا ۔ویسے بھی حدیث شریف میں محنت اور خود اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی بڑی عظمت و فضیلت وارد ہوئی ہے ۔مثلاً بخاری شریف میں حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللّه علیہ وسلم فرماتے ہیں "اللّه نے کوئی نبی معبوث نہیں فرمایا جس نے اُجرت پر بھیڑ یں نہ چر ا ئی ہوں ۔صحابہ ؓنےسوال کیا :اے اللّه کے رسول! ؐکیا آپ نے بھی یہ کام کیا ہے ؟اس کا جو جواب نبی اکرم صلی اللّه علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، وہ ہم سب کے لئے بہت اہم ہے ۔اللّه کے نبی صلی اللّه علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: " میں چند قرار بط کے عوض مکّہ کے لوگوں کے جانور چرا یا کرتا تھا ۔اس سے معلوم ہوا کہ کوئی بھی جائز کام اور محنت مزدور ی کرنا ہر گز با عثِ ندامت یا موجبِِ شرم نہیں ہے ۔
دوسرا نکتہ یہ ہے کہ آدمی اسراف سے بچے اور راہِ اعتدال اختیار کرے ۔بیجا خرچ ایک نہ ایک دن انسان کو یا تو غلط کام کرنے کی راہ پر لے جاتا ہے یا پھر انسان مالی پریشانی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ معیانہ روی اختیار کر یں ،جس میں ضروریاتِ زندگی بھی پوری ہو اور بیجا عیش پر ستی سے بھی انسان دور رہے ۔تبھی سماج میں ایک توازن برقراررہے گا۔ ورنہ ہم معاشی طور پر ہمیشہ تذبذب کے شکار رہیں گے ۔
 گھر کی خواتین کو چاہئے کہ وہ معیا نہ روی اختیار کریں، بے جا اور فضول خرچ سے بچیں، گھر کے نظام میں سلیقہ لائیں، گھر کا بجٹ آمدنی کے مطابق ترتیب دیں اور مردوں پر زیادہ مالی بوجھ نہ ڈالیں ۔کفایت شعاری کے ہنر کو برو ئے کار لائیں ،گھر کے ماحول کو کشیدگی سے بچائیں ،آپس کے تکرار سے بچیں،اس کا اثر آپ کی آنے والی نسلوں پر بھی مثبت ہوگا اور آنے والی نسلوں کیلئے بھی اس میں رہنمائی ہوگی ۔گھر کے خوشگوار ماحول کا اثر بچوں پر بھی بہت زیادہ پڑتا ہے ، عام طور سے بچے ماں سے زیادہ قربت رکھتے ہیں ،اس لئے اگر ہماری مائیں جن پر بچوں کے تربیت کی ذمہ داری زیادہ ہوتی ہے، وہ ذہنی اور جسمانی طور پر بہتر ہونگی تو بچوں پر بھی بہتر ڈھنگ سے اپنی صلاحیت لگا سکتی ہیں اور بچوں کا مستقبل سنوارنے میں اپنا کردار بہتر ڈھنگ سے نبھا سکتی ہیں ۔مرد اور عورت زندگی کی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔اگر دونوں میں توا زن بر قرار رہے گا تو زندگی کی گاڑی بھی آرام و سکون کے ساتھ چلےگی ورنہ زندگی کا سفر پیچدہ تر ہو جائے گااور زندگی تلخ ہو کر رہ جائے گی۔جس کا ہر لمحہ نئے نئے مسائل کو جنم دیتا رہے گا ۔
 ( آرہ ، بہار )
[email protected]
������
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سرینگرمیں متحدہ مجلس علماء کا اہم اجلاس منعقد، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزیوں کے تدارک کے لیے پینل قائم
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں 120 بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک بلاک کا افتتاح کیا
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?