Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

مظلوم مرد افسانہ

Mir Ajaz
Last updated: November 6, 2022 12:11 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

گل گلشن،ممبئی

“سنو پتا ہے دوزخ میں زیادہ تعداد عورتوں کی ہوگی کیونکہ کچھ خواتین بہت زیادہ ناشکری اور نعمتوں کی ناقدری کرنے والی ہوتی ہیں اور تم ان میں سے ایک ہو۔تمہارے لئے کوئی بھی مرد کتنی بھی قربانیاں کیوں نہ دے دے،تم کبھی بھی خوش نہیں ہوتی۔کبھی کبھی تو اپنے لفظوں سے اگلے بندے کو توڑ دیتی ہو اور اگلا بندہ برداشت نہیں کر پاتا اور چونکہ وہ بھی ایک انسان ہے اسے بھی غصہ آ سکتا ہے۔وہ اگر کچھ بول دے تو آگے سے تمہارا رونا دھونا اور مظلومیت کا قصہ شروع ہو جاتا ہے اور پھر دنیا بھر میں تمہاری مظلومیت کے قصے مشہور ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ مظلوم لفظ عورت کے ساتھ ہی وابستہ ہے۔
مرد کبھی مظلوم نہیں ہو سکتا۔مرد تو صرف ظالم ہوتا ہے۔کبھی سوچا ہے تم نے ہم مردوں پر کیا گزرتی ہے جب ہم سارا دن محنت مشقت کر کے دماغی پریشر جھیل کر گھر آتے ہیں اور آتے ہی بیوی کے طعنے شروع ہو جاتے ہیں تو ہم پر کیا گزرتی ہے۔” احمر صاعقہ کو گھور کر دیکھتے ہوئے بولا۔ صاعقہ تو تعجب سے اپنے خاموش رہنے والے شوہر کو ٹک ٹک دیکھ رہی تھی کہ آج ان کے پاس زبان اور الفاظ کہاں سے آگئے۔ایسا نہیں تھا کہ وہ بری عورت تھی یا اسے شوہر سے محبت نہیں تھی لیکن ہم سب خود سے جڑے لوگوں کے بارے میں سوچنا بھول جاتے ہیں کہ وہ کیا سوچتے ہوں گے ہمارے بارے میں وہ کیسا محسوس کرتے ہوں گے۔
بس یہی غلطی صاعقہ سے ہوئی۔ وہ اپنے جذبات تو شوہر سے بیان کر دیتی تھی کہ دن بھر کے بعد اب ذرا بھی میری کوئی بات نہیں سنتے۔ میں تو جیسےگھر کی نوکرانی ہوں۔ ہم کبھی باہر گھومنے نہیں جاتے۔ ہم کبھی باہر کھانا نہیں کھاتے۔آپ کو تو میرا کوئی خیال نہیں ہے۔میرے لیے تو آپ کے پاس وقت ہی نہیں۔اور اس جیسی ہزاروں شکایتیں وہ اپنے شوہر سے کرتی تھی۔لیکن دوسری جانب شوہر کے ذہن میں تو آفس کے کام اسٹریس اور دوسری چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔اسے سب باتیں بری لگتی ہیں وہ اور زیادہ تناؤ محسوس کرسکتا ہے۔اب غلط تو کوئی بھی نہیں ہے اور دونوں کی اپنی اپنی اپنی ضرورتیں ہیں لیکن ضرورت اور خواہش میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ ضرورت پوری کرنی پڑتی ہیں اور خواہش تو کسی بادشاہ کی بھی ادھوری رہ سکتی ہیں۔ایسی صورت حال میں اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ایک دوسرے کے احساسات کو مدنظر رکھتے ہوئے بات کی جائے۔ایک دوسرے کے جذبات کو اہمیت دی جائے۔ جب ہم صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں تو ہم ایک دن خود بخود ایک ایسی مشکل میں پھنس جاتے ہیں جہاں سے نکلنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجاتا ہے اور بہت تنہا ہو جاتے ہیں کیونکہ ان میں سے کوئی بھی ہمارے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا جن سے ہم امید رکھتے ہیں۔کیونکہ اس سے پہلے ہم نے کبھی کسی کی امید پوری نہیں کی ہوئی ہوتی تو پھر آج ہمارے ساتھ کوئی کیوں کھڑا ہوگا۔ہم نے کسی کے بارے میں پہلے کبھی سوچا ہی نہیں تو آج کوئی ہمارے بارے میں کیوں سوچے گا۔جبکہ اپنی تمناؤں کو قتل کرکے اپنی خواہشوں کو مار کر دوسروں کے بارے میں سوچنا ایک بہت مشکل عمل ہے لیکن یہ بھی درست ہے کہ وہ زندگی ہی کیا جو آسان ہو۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
بڈگام میں چار منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں ممنوعہ نشیلی اشیا برآمد: پولیس
تازہ ترین
امرناتھ یاترا 2025: شمالی کشمیر میں سکیورٹی انتظامات کا اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا گیا
تازہ ترین
کپواڑہ میں ایس آئی اے نے پاکستان میں مقیم ملی ٹینٹ کی جائیداد ضبط کر لی
تازہ ترین
سرینگر میں کانگریس کی عظیم الشان عید ملن تقریب منعقد
تازہ ترین

Related

ادب نامافسانے

قربانی کہانی

June 14, 2025
ادب نامافسانے

آخری تمنا افسانہ

June 14, 2025
ادب نامافسانے

قربانی کے بعد افسانہ

June 14, 2025
ادب نامافسانے

افواہوں کا سناٹا افسانہ

June 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?