سرینگر//ایچ این وانچو ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹرامِت وانچو نے آج راج بھون سرینگر میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔انہوں نے ٹرسٹ کی طرف سے یمبولنس خدمات چلائے جانے کے حوالے سے گورنر کو جانکاری دی۔گورنر نے فلاحی کاموں کے لئے ٹرسٹ کی سرہنا کرتے ہوئے ڈاکٹر وانچو کو اپنا مشن جاری رکھنے کی تلقین کی۔دریں اثناء آل انڈیا سکھ کوارڈ نیشن کمیٹی کے صدر جگموہن سنگھ رینہ نے راج بھون میں گورنر ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔انہوں نے سکھ برادری کو درپیش مشکلات کے بارے میں گورنر کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے ازالے کی مانگ کی۔گورنر نے عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے جگموہن رینہ کو مثبت رول ادا رکرتے رہنے کی تلقین کی۔اس دوران شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کے ممبر وجے دھر نے راج بھون سرینگر میں گورنر این این ووہر ا کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے امرناتھ یاترا خاص طور سے شردھالوئوں کی سلامتی اور دیگر لازمی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے گورنر سے تبادلہ خیال کیا۔ادھر پارلیمنٹ ممبر مظفر حسین بیگ نے یہاں راج بھون سرینگر میں گورنر این این ووہر ا سے ملاقات کی۔مظفر بیگ اور گورنر نے ریاست کی موجودہ صورتحا ل سے جڑے کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔