Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: مظفرآباد میں احتجاج،امریکہ مخالف ریلی
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
Search
Follow US
Home » مظفرآباد میں احتجاج،امریکہ مخالف ریلی
کشمیر

مظفرآباد میں احتجاج،امریکہ مخالف ریلی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 18, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 مظفرآباد//امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کیخلاف مظفرآباد میں امریکہ اور بھارت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ادھر نیشنل فرنٹ کے وائس چیئرمین اور انسانی حقوق کے رہنما الطاف حسین وانی نے امریکی فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دیا ہے۔احتجاجی مظاہرے کے دوران برہان چوک میں امریکہ کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے اور گھڑی پن تک ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین میں متحدہ جہاد کونسل کے سیکرٹری جنرل شیخ جمیل الرحمان، نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر شیخ عقیل الرحمان، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی، حزب المجاہدین کے کمانڈر محمد اصغر رسول، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں کشمیر کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام، غلام اللہ آزاد،سماجی رہنما بشارت نوری، حامد جمیل، حمزہ شاہین اور مقصود کیانی سمیت سیاسی،سماجی، مذہبی شخصیات کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ جمیل الرحمان نے کہا کہ متحدہ جہاد کونسل امریکہ کی جانب سے سید صلاح الدین احمد اور حزب المجاہدین پر لگائی جانے والی پابندیوں کو مسترد کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب المجاہدین کشمیر کے مقامی نوجوانوں پر مشتمل ایک ریاست گیر تنظیم ہے جو اپنی قوم کی آزادی کیلئے بھارتی افواج کیخلاف برسر پیکار ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنے معاشی مفاد کیلئے حزب المجاہدین پر پابندی لگائی جسے پوری کشمیری قوم مسترد کرتی ہے۔ ریلی کا اختتام گھڑی پن چوک میں ہوا۔اس دوران نیشنل فرنٹ کے وائس چیئرمین اور انسانی حقوق کے رہنما الطاف حسین وانی نے امریکہ کی طرف سے کشمیری کی عسکری تنظیم حزب المجاہدین کو دہشتگرد تنظیم قراردینے کے فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ سٹیٹ دیپارٹمنٹ کا یہ اقدام عالمی قوانین کے منافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حزب المجاہدین کشمیرکی مقامی تنظیم ہے جو بھارت کے خلاف برسر پیکار ہے۔ الطاف وانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی آزادی کیلئے محو جدوجہد ہیں۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو یہ حق دے رکھا ہے کہ وہ بیرونی طاقتوں کیخلاف اور اپنے مستقبل کے جدوجہد کریں۔ امریکہ کی طرف سے کسی بھی کشمیری تنظیم پر دہشتگردی کا لیبل چسپاںکرنا یواین او کی قراردادوں کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیرمتنازعہ ریاست ہے اور کشمیری یہ حق رکھتے ہیں کہ وہ بھارت کے خلاف اور اپنی جغرافیائی ،ریاستی اورقومی تشخص کی حفاظت کیلئے اپنی آواز بلند کرسکے۔ الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ حزب المجاہدین کشمیر کی مقامی اور سب سے بڑی مسلح تنظیم ہے اور گزشتہ 28 برس سے بھارتی کیخلاف برسر پیکار ہے۔
 
 

حزب میں مقامی نوجوان برسرِ پیکار

فریڈم پارٹی/دختران
سرینگر// فریڈم پارٹی اور دختران ملت نے حز ب الجاہدین کو بیرون ملکی گروپ قرار دینے کے فیصلے کو جانبدارانہ اور مضحکہ خیز قرر دیتے ہوئے کہا کہ حزب میں مقامی نوجوان برسرِپیکارہیں ۔فریڈم پارٹی ترجمان نے امریکہ کے فیصلے کو تاجرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک مقامی سطح کی تنظیم کو بیرون ملکی قرار دینے کا واحد مقصد بھارت کے ساتھ تجارتی مفادات کا تحفظ ہے اور اس طرح اقوام متحدہ کی اُس رولنگ کے خلاف بھی ہے جس میں مقامی سطح پر ظلم و جبر کے خلاف لڑنے اور حق خود ارادیت کے حصول کے لئے نبرد آزما تنظیموں کی جدوجہد کو جائز قرار دیا گیا ہے ۔ترجمان نے واضح کیا کہ امریکہ دنیا کی ایک بڑی قوت ضرور ہے لیکن بدلتے حالات میں اب امریکہ کے فیصلے کو حرف آخر کی حیثیت حاصل نہیں ہے اور نہ ہی ظلم جبر کے خلاف لڑنے والوں کو کسی اجازت نامے کی ضرورت ہے ۔دختران ملت نے کہا ہے کہ امریکہ مسلم مخالف موقف اور پالیسیوں کیلئے پہلے سے ہی بدنام ہے ،اسی لئے ان کی طرف سے حزب المجاہدین کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دئے جانے کی پوری مسلم دنیا کی طرف سے مذمت کی جانی چاہئے۔تنظیم کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے کہا کہ امریکہ کا یہ تازہ حکمنامہ کسی حیرت کا موجب نہیں کیونکہ ٹرمپ کے برسر اقتدار آتے ہی ان کی مسلم دشمنی سے لوگوں کو آگاہ کیا گیاتھا اور یہ بھی کہا تھا کہ ٹرمپ کی حکومت میں مسئلہ کشمیر میں بہت تبدیلیاں آئیں گی ۔
 

 

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کولگام انکاؤنٹر: ایک ملی ٹینٹ جاں.بحق، آپریشن جاری ہے:فوج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ میں آگ کی ہولناک واردات ،رہائشی مکان خاکستر
تازہ ترین
بے روزگاری سب سے بڑا چیلنج ، حکومت عملی اقدامات کرے:میاں الطاف
پیر پنچال
۔ 17فیصد طلباء میٹرک کے بعد خاندانی کام کرتے ہیں:وزارت تعلیم
جموں

Related

کشمیر

ملی ٹینسی ختم کرنے کا عہد کرنا ہوگا

August 1, 2025
کشمیر

کولگام میں مسلح جھڑپ|| 3ملی ٹینٹ محصور

August 1, 2025
کشمیر

جموں و کشمیر اور لداخ میں پنچایتی انتخابات

August 1, 2025
کشمیر

پولیس سربراہ کاکولگام دورہ،سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

August 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?