عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//اسمتا کھیلو انڈیا سٹی لیگ سنتھیٹک رگبی فیلڈ، پولو گرائونڈ، سری نگر میں شاندار اختتام ہوا۔ اس ایونٹ میں جموں و کشمیر بھر سے 22 متحرک ٹیموں کو دیکھا گیا۔پر وقار افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی قیادت ابھینو شرما، ڈپٹی ڈائریکٹر، سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے کی۔انڈر 15 لڑکیوں کے مقابلوں میںبارہمولہ نے گولڈ میڈل جبکہ کپواڑہ نے سلور حاصل کیا۔انڈر 18 گرلز میںسری نگر نے گولڈ اور بانڈی پورہ نے ایک قریبی مقابلے کے بعد سلور حاصل کیا۔سینئر خواتین میںسری نگر نے ایک کماننگ گولڈ ، جب کہ پلوامہ نے چاندی کا میڈل حاصل کیا۔مہمان خصوصی نے کہاکہ اسمیتا کھیلو انڈیا سٹی لیگ ہمت، بااختیار بنانے اور مواقع کا جشن ہے۔اس کامیاب لیگ کے ساتھ، جموں و کشمیررگبی نے ایک بار پھر کھیلوں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کا عزم ظاہر کیا،جس نے یونین ٹیریٹری میں خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک مضبوط اور روشن مستقبل کی راہ ہموار کی ہے۔